کرناٹک کے شہر ہمپی میں تین روزہ ہمپی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ یہ تقریب 27 جنوری کو شروع ہوئی اور 29 جنوری تک جاری رہی۔ اس تقریب میں کئی نامور گلوکاروں نے اپنی موسیقی کا جادو بکھیرا، جس میں مشہور گلوکار کیلاش کھیر کا بھی نام شامل ہے، لیکن تقریب کے آخری دن جب کیلاش کھیر اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے، اس دوران دو نوجوانوں نے اسٹیج پر کیلاش کھیر پر بوتل پھینک کر مارا۔Bottle Thrown at Kailash Kher
پدم شری ایوارڈ یافتہ گلوکار کیلاش کھیر پر حملہ کیے جانے کے بعد کرناٹک پولیس نے اس واقعہ کے سلسلے میں دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان دو نوجوانوں نے مبینہ طور پر اسٹیج پر پانی کی بوتل پھینکی جب مقبول گلوکار کیلاش کھیر ہمپی مہوتسو میں پرفارم کر رہے تھے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اطلاع کے مطابق کیلاش کھیر ہمپی مہوتسو میں گانا گا رہے تھے لیکن اسی دوران دو لڑکوں نے کنڑ گانے کا مطالبہ کیا۔ گانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے اسٹیج پر پرفارم کر رہے کیلاش کھیر پر پانی کی بوتل پھینک دی۔ یہ واقعہ 27 جنوری سے شروع ہونے والے تین روزہ ہمپی مہوتسو کے دوران پیش آیا۔ اس تقریب میں بالی ووڈ اورکرناٹک کے کئی فنکاروں نے پرفارم کیا۔ تین روزہ ہمپی اتسو کا افتتاح کرناٹک کے وزیراعلی بسوراج بومائی کے ذریعہ 27 جنوری یعنی جمعہ کے روز کیا گیا تھا۔ جس کا اتوار کے روز اختتام پذیر ہوا۔
آپ کو بتا دیں کہ کیلاش کھیر نے ہمپی میں ہونے والے اس پروگرام کے بارے میں اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر معلومات دی تھیں۔ اتوار کو کیلاش کھیر نے ٹویٹ کیا اور لکھا تھا کہ 'ہندوستان کے قدیم شہر کال کھنڈ کو مندروں اور چبوتروں کی شکل میں شامل کیا جا رہا ہے، ہمپی مہوتسو میں آج کیلاش بینڈ کا شیوناد گونجے گا'۔