ETV Bharat / entertainment

Nawazuddin Siddiqui meets Amit Shah: بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کی - نوازالدین صدیقی نے امت شاہ سے ملاقات کی

اداکار نوازالدین صدیقی نے پیر کو قومی دارالحکومت میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے پیچھے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔Nawazuddin Siddiqui meets Amit Shah

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کی

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 9:41 AM IST

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی ان دنوں اپنی فلم ہڈی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں لیکن اس درمیان ان کی مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی خبر سامنے آئی ہے۔ اداکار نے پیر کے روز قومی دارالحکومت نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی ہے۔ اداکار نے اس دورے کے پیچھے کی صحیح وجہ واضح نہیں کی۔Nawazuddin Siddiqui meets Amit Shah

اطلاع کے مطابق دونوں کے درمیان تقریباً آدھے گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔ اس سے پہلے 11 دسمبر کو صدیقی نے بی جے پی کے سینئر لیڈر ونے سہسر بدھے سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کے بارے میں سہسر بدھے نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' بھارتی سنیما کے باصلاحیت ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی سے ہمارے ہوم آفس پر ملاقات کرنے پر خوشی ہوئی۔ یہ جان کر بھی خوشی ہوئی کہ وہ بہت سے غیر ملکی فلموں میں جلوہ گر ہوں گے۔ بھارتی سنیما کیطرح بھارتی اداکار بھی اپنا نام روشن کر رہے ہیں'۔

سہسربدھے کے اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے نوازالدین صدیقی لکھتے ہیں کہ ' آپ کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔ فنون لطیفہ اور ثقافت میں آپ کا علم قابل ستائش ہے۔ محبت اور عزت کے لیے آپ کا شکریہ'۔

حالیہ دنوں میں صدیقی نے گوا کے وزیراعلی پرمود ساونت سے بھی ملاقات کی ہے۔ صدیقی بالی ووڈ فلموں جیسے 'گینگز آف واسے پور' اور 'دی لنچ باکس' میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور ہیں۔ ان کی آنے والی فلم 'ہڈی' میں وہ ایک ٹرانس جینڈر کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی آئندہ فلم ہڈی سے اپنی جھلک شیئر کی تھی۔

ہڈی ایک ریونج ڈرامہ فلم ہوگی جس کی ہدایتکاری اکشے اجے شرما نے کی ہے اور اسے اکشے اور آدمیہ بھلا نے مل کر لکھا ہے۔ زی اسٹوڈیوز، آنندیتا اسٹوڈیو (رادھیکا نندا، سنجے ساہا) کے ذریعہ تیار کردہ، اس فلم کی شوٹنگ مغربی اتر پردیش نوئیڈا اور غازی آباد سمیت آس پاس کے علاقوں میں کی جارہی ہے، اور یہ 2023 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ ہڈی کے علاوہ نواز کے پاس کئی فلمیں ہیں جس میں ٹیکو ویڈیس شیرو، نورانی چہرہ اور ادبھوت شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: Nawazuddin Siddiqui Transformation Video: نوازالدین صدیقی نے فلم ہڈی کے کردار میں خود کو کیسے ڈھالا، دیکھیں ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.