ETV Bharat / entertainment

Bipasha Basu Welcome Baby Girl: بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کے گھر بیٹی کی پیدائش - بپاشا باسو ماں بن گئیں

بپاشا باسو شادی کے 6 سال بعد ماں بن گئی ہیں۔ اداکارہ کے گھر ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ Bipasha Basu Welcome Baby Girl

بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کے گھر بیٹی کی پیدائش

author img

By

Published : Nov 12, 2022, 3:27 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ سے ایک اور اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ دراصل بالی ووڈ کی سپرہٹ اداکارہ عالیہ بھٹ کے بعد اب بالی ووڈ کی ایک اور خوبصورت اداکارہ بپاشا باسو ماں بن گئی ہیں۔اداکارہ ہفتہ (12 نومبر) کو ایک بیٹی کی ماں بن گئی ہیں۔ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کے گھر شادی کے 6 سال بعد رونق آئی ہے۔ جوڑے نے سال 2016 میں شادی کی تھی۔Bipasha Basu Welcome Baby Girl

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور اس خوشخبری سے پورے گھر میں خوشی کا ماحول ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ کرن اور بپاشا نے اس سال حمل کا اعلان کیا تھا اور تب سے مداحوں کو ان کے پہلے بچے کا بے صبری سے انتظار تھا۔

اپنے حمل کے دوران بپاشا مداحوں کے ساتھ وقتاً فوقتاً کئی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی تھیں۔ کرن اور بپاشا نے ایک ساتھ کئی میٹرنٹی فوٹو شوٹ بھی کروائے تھے جس کی وجہ سے بپاشا کو ٹرول بھی ہونا پڑا تھا۔کرن اور بپاشا کی سال 2015 میں فلم 'ایلون' کے سیٹ پر ملاقات ہوئی اور اگلے سال 2016 میں دونوں نے شادی کرلی۔

واضح رہے کہ 6 نومبر کو رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بھی ایک بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔ حال ہی میں رنبیر اپنی بیٹی اور اہلیہ عالیہ کو ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد گھر لے کر آگئے ہی۔ بیٹی کی آمد سے کپور خاندان میں بھی خوشی کا ماحول ہے۔

مزید پڑھیں: Gal Gadot Wishes to Alia Bhatt: ہالی ووڈ اداکارہ گیل گیڈوٹ نے عالیہ بھٹ کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد بھیجی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.