حیدرآباد: ہدایت کار انیس بزمی، اداکار کارتک آرین اور پروڈیوسر بھوشن کمار اپنی مقبول فلم 'بھول بھولیا' کی تیسری قسط میں دوبارہ ایک ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ٹی سیریز نے بدھ کی شامل فلم کے تیسری پارٹ کا اعلان کیا۔ یہ ہاررہ کامیڈی فلم دیوالی 2024 کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ Bhool Bhulaiyaa 3 Announcement
فلمساز نے ایک پریس نوٹ میں اعلان کیا کہ ' دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے دل جیتنے کے بعد حویلی کے دروازے اب بھول بھولیا3 کے لیے دوبارہ کھلیں گے! بھول بھولیا 2 کی زبردست کامیابی کے بعد پروڈیوسر بھوشن کمار، ہدایت کار انیس بزمی اور اداکار کارتک آرین ایک بار پھر ساتھ کام کریں گے'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
ٹی سیریز نے فلم کا اعلان کرتےہوئے ایک ٹیزر بھی شیئر کیا جس میں کارتک آرین کییہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ ' کیا لگا کہانی ختم ہوگئی؟ دروازے تو بند ہوتے ہیں تاکہ ایک دن پھر سے کھل سکیں'۔ اس کے بعد کارتک آرین کو ایک اندھیرے کمرے میں کرسی پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے اور وہ کہتے ہیں 'میں آتماؤں سے صرف بات نہیں کرتا، آتمائیں میرے اندر آ بھی جاتی ہیں'۔
'بھول بھولیا 3' کو بھوشن کمار اور کرشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔ انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بنائی گئی فلم بھول بھولیا 2 سال 2002 کی سب سے کامیاب ہندی فلموں میں سے ایک رہی ہے۔ اس فلم نے باکس آفس پر 250 کروڑ روپے سے بھی زیادہ کی کی کمی ہے، اس فلم نے آرین کے کریئر کو اسٹارڈم تک پہنچایا ہے۔ ان کے کردار 'روح بابا' کو مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی ہے۔ بھول بھولیا 2 میں کارتک آرین، تبو اور کیارا اڈوانی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ فلم کیارا کے کرئیر کی بھی اہم فلموں میں سے ایک ہے۔