ETV Bharat / entertainment

Bholaa box office collection day 5: اجے دیوگن کی فلم بھولا 50 کروڑ روپے کی کمائی کرنے سے ایک قدم دور

30 مارچ کو ریلیز ہونے والی بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم بھولا باکس آفس پر کامیاب ثابت ہورہی ہے۔ تبو، دیپک ڈوبریال، سنجے مشرا، گجراج راؤ اور ونیت کمار کے ساتھ فلم میں اجے دیوگن مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

اجے دیوگن کی فلم بھولا 50 کروڑ روپے کی کمائی کرنے سے ایک قدم دور

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 1:42 PM IST

حیدرآباد: اداکار اور ہدایت کار اجے دیوگن کی ایکشن تھرلر فلم بھولا باکس آفس پر اچھا کاروبار کر رہی ہے۔ گزشتہ جمعرات کو رام نومی کے موقع پر ریلیز ہوئی فلم کو چار دن کا طویل ویک اینڈ ملا جس کے بعد یہ فلم باکس آفس پر 44.2 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی۔ فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے سوموار کو اچھا کاروبار کیا ہے۔Bholaa box office collection day 5

فلم بھولا نے ریلیز کے پہلے سوموار کو 5 کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے، جس کے بعد فلم کی گھریلو کمائی تقریبا 49 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔ وہیں منگل کے روز ملک کے کچھ علاقوں میں چھٹی ہونے کی وجہ سے توقع ہے کہ فلم 50 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کرلے گی۔ بھولا کے پہلے دن کی کمائی 11.20 کروڑ روپے ہوئی۔ جمعہ کے روز بھولا نے 7.40 کروڑ روپے کی کمائی کی، ہفتہ کو 12.20 کروڑ اور اتوار کو 13.48 کروڑ روپے کی کمائی کی۔

  • #Bholaa puts up a healthy score in its *extended* 4-day weekend… The spike on Sat and Sun added strength to its overall total… Thu 11.20 cr, Fri 7.40 cr, Sat 12.20 cr, Sun 13.48 cr. Total: ₹ 44.28 cr. #India biz.#Bholaa needs to maintain the momentum over weekdays… In fact,… pic.twitter.com/RQKL7quyrq

    — taran adarsh (@taran_adarsh) April 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مشہور فلم تجارتی ماہر ترن آدرش کے مطابق بھولا کے پاس اس ہفتے باکس آفس پر اچھی کمائی کرنے کا موقع ہے کیونکہ عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان تک کوئی بڑی فلم ریلیز نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ' اس ہفتے بھولا کو باکس آفس پر اپنی رفتار برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ فلم کے کاروبار کو آئی پی ایل 2023 کے ساتھ ساتھ رمضان کی وجہ سے بھی نقصان پہنچا ہے۔ اگرچہ منگل ( مہاویر جینتی) اور جمعہ (گڈ فرائڈے) کی چھٹیوں سے فلم کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بھولا کو ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ عید پر ریلیز ہونے والی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان تک کوئی فلم ریلیز نہیں ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھولا اجے دیوگن کی ہدایتکاری میں بننے والی چوتھی فلم ہے۔ اس سے قبل انہوں نے یو می اور ہم، شیوائے اور رن وے 34 کی ہدایتکاری کی ہے۔ بھولا اب تک اجے دیوگن کی ہدایت کاری میں بننے والی سب سے کامیاب فلم بن کر ابھری ہے۔

مزید پڑھیں:Bholaa box office collection : ریلیز کے دوسرے دن فلم بھولا کی باکس آفس کمائی میں کمی دیکھنے کو ملی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.