حیدرآباد: اجے دیوگن کی ہدایتکاری میں بنی فلم بھولا، جس میں وہ مرکزی کردار بھی ادا کر رہے ہیں، جمعرات کو بڑے پردوں پر ریلیز ہوگئی ہے۔ یہ فلم مقبول تمل فلم کیتھی کا ہندی ریمیک ہے۔ اجے کی فلم نے پہلے دن ٹھیک ٹھاک کمائی کی ہے لیکن یہ فلم ان کی گزشتہ سال ریلیز ہوئی فلم دریشیم 2 کے ابتدائی دن کی کمائی کے مقابلے میں بہت کم ہے
بھولا کے باکس آفس کلیکشن کے پہلے دن کی رپورٹس سامنے آچکی ہیں اور کہا رہا ہے کہ فلم نے بھارت کے باکس آفس پر 10 کروڑ روپے کی مجموعی کمائی کی ہے۔ وہیں ایک اور تجارتی تجزیہ کار کے مطابق فلم نے پہلے دن تقریبا 11 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ حالانکہ جمعرات کو ریلیز کی وجہ سے فلم کو کمائی کرنے کے لیے ایک طویل ویک اینڈ مل گیا ہے لیکن یہ بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ جمعہ سے شروع ہونے والے آئی پی ایل 2023 کی وجہ سے فلم کی کمائی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
وہیں شائقین اور فلمی نقاد کی جانب سے بھولا کو ملے جلے ردعمل ملے ہیں۔ لیکن امید ہے کہ فلم کو باکس آفس پر مثبت ردعمل ملے گا اور یہ فلم کے حق میں کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔ حالانکہ کچھ ناقدین تمل فلم کے اس ہندی ریمیک سے ناخوش ہیں۔ تاہم عوام نے بھولا کو ' پیسہ وصول' تھرلر فلم قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ اس فلم میں اجے کے علاوہ تبو بھی اہم کردار میں نظر آرہی ہیں۔ تبو اس فلم میں انسپکٹر ڈیانا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس فلم میں دیپک ڈوبریال، ونیت کمار، گجراج راؤ اور سنجے مشرا نے اہم کردا ادا کیا ہے۔ یہ فلم یو، می اور ہم (2008)، شیوائے (2016)، اور رن وے 34 (2022) کے بعد بطور ہدایت کار اجے کی چوتھی فلم ہے۔
مزید پڑھیں:Maidaan Teaser out اجے دیوگن کی آئندہ فلم میدان کا ٹیزر ریلیز