ETV Bharat / entertainment

Bholaa box office collection : ریلیز کے دوسرے دن فلم بھولا کی باکس آفس کمائی میں کمی دیکھنے کو ملی

اجے دیوگن کی ہدایتکاری میں بننےوالی فلم بھولا کی کمائی میں جمعہ کے روز نمایاں کمی دیکھنے کو ملی۔ فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے دو دن میں تقریبا 18.20کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اس فلم میں تبو، رائی لکشمی اور امالا پال بھی مرکزی کردار میں ہیں۔

ریلیز کے دوسرے دن فلم بھولا کی باکس آفس کمائی میں کمی دیکھنے کو ملی

author img

By

Published : Apr 1, 2023, 3:01 PM IST

حیدرآباد: باکس آفس پر اچھی شروعات کے بعد اجے دیوگن کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم بھولا کو باکس آفس پر ٹکے رہنے کے لیے جدوجہد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فلم میں اجے دیوگن کے علاوہ تبو، رائے لکشمی، اور امالا پال بھی ہیں۔ بھولا نے اپنے پہلے دن 11.20 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ تاہم فلم نے دوسرے دن صرف 7 کروڑ روپے کے کمائی کی ہے۔ فی الحال فلم کی دو دن کی کل کمائی تقریباً 18.20 کروڑ روپے ہے۔Bholaa box office collection

باکس آفس انڈیا کے مطابق جمعہ کو سینما گھروں میں فلم کی صرف 11.02 فیصد ٹکٹ بک ہوئی۔ فلم کو مثبت ردعمل ملنے کے باوجود سنیما گھروں میں تقریبا 35 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔ جبکہ اجے کی سب سے حالیہ فلم دریشیم 2 نے باکس آفس پر 200 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔ وہیں بھولا کی اب تک کی کمائی سال 2016 میں اجے دیوگن کی ہدایتکاری میں بننے والی ایک اور فلم شیوائے کے برابر ہے۔ شیوائے نے جہاں اپنی ریلیز کے پہلے دن 10.24 کروڑ روپے کی کمائی تھی۔ لیکن بعد میں یہ فلم 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

وہیں باکس آفس پر بھولا کا مقابلہ تیلگو اداکار نانی کی فلم دسارا سے ہے، جسے بڑے پیمانے پر بھارت میں ریلیز کیا گیا ہے۔ دسارا نے ریلیز کے پہلے دنیا بھر میں 38 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ بھولا کے ویک اینڈ باکس آفس کلیکشن پر میکرز کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں کیونکہ ریلیز کے بعد پہلا ویک اینڈ فلم کے لیے آزمائش کا وقت ہوگا۔ یہ فلم لوکیش کنگراج کی ہدایتکاری میں بنی تمل فلم کھیتی کا ہندی ریمیک ہے۔ بھولا کو جاری آئی پی ایل 2023 کی وجہ سے نقصان ہوسکتا ہے۔ وہیں رمضان کے مہینے کی وجہ سے بھی لوگ سنیما گھروں کی جانب کم رخ کر رہے ہیں جس کا اثر اس کی باکس آفس کمائی پر ہوگا۔

بھولا، یو، می اور ہم (2008)، شیوائے (2016)، اور رن وے 34 (2022) کے بعد بھولا اجے کی ہدایتکاری میں بننے والی چوتھی فلم ہے۔ اس فلم میں دیپک ڈوبریال، سنجے مشرا، ونیت کمار اور گجراج راؤ بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

مزید پڑھیں:Bholaa Box Office Collection Day 1: اجے دیوگن کی فلم بھولا کی پہلے دن کی کمائی کتنی رہی؟ جانئیے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.