ETV Bharat / entertainment

Amrapali Jewellery Stolen: بھوجپوری اداکارہ امرپالی دوبے کے ہوٹل سے موبائل اور زیورات چوری - بھوجپوری اداکارہ امرپالی کے موبائل چوری

ایودھیا میں بھوجپوری فلم اسٹار امرپالی کے زیورات اور موبائل چوری ہو گئے۔ پولیس نے شکایت درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔Amrapali Jewellery Stolen

بھوجپوری اداکارہ امرپالی دوبے کے ہوٹل سے موبائل اور زیورات چوری

author img

By

Published : Nov 25, 2022, 11:37 AM IST

ایودھیا: مشہور بھوجپوری فلم اسٹار امرپالی دوبے کے موبائل اور لاکھوں روپئے کے زیوارت چوری ہوگئے، اداکارہ اپنی آئندہ فلم ویواہ کی شوٹنگ کے سلسلے میں ایودھیا پہنچی تھیں۔ امرپالی دوبے اپنے والدین کے ساتھ ایودھیا کے ایک مشہور ہوٹل میں مقیم تھی اور یہیں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ امرپالی دوبے کی ماں نے بتایا کہ چوری کی اس واقعہ میں تقریباً 15 لاکھ روپے کا سامان چوری ہو گیا جس کی اطلاع انہوں نے پولیس کو دے دی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امرپالی کمرے کا دروازہ بند کرنا بھول گئی تھیں۔ Amrapali Jewellery Stolen

بھوجپوری اداکارہ امرپالی دوبے کے ہوٹل سے موبائل اور زیورات چوری

واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے امرپالی دوبے کی ماں اُشا شیلیش دوبے نے بتایا کہ 17 نومبر کو وہ اپنی بیٹی اور شوہر کے ساتھ ایودھیا آئی تھی اور ہوٹل میں ٹھہری تھی۔ وہ اپنی بیٹی کی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں ایودھیا آئی تھیں۔ اس دوران انہوں نے قریبی رشتہ داروں کے گھر شادی کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ جمعرات کو جب اُشا 4 بجے اٹھیں تب ان کے پاس ان کا فون تھا لیکن جب وہ دوبارہ تقریبا صبح 9 بجے اٹھیں تب انہیں اپنا موبائل فون نہیں ملا اور شادی میں شرکت کرنے کی وجہ سے وہ گھر سے زیورات بھی لائیں تھی، جو اب چوری ہوگیا ہے۔ اطلاع کے مطابق امرپالی دوبے اپنے کمرے کا دروازہ بند کرنا بھول گئی تھی جس کی وجہ سے ایک نامعلوم شخص کمرے میں داخل ہوا اور تمام سامان لے کر غائب ہو گیا۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرلیا ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے چور کی تلاش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.