احمد آباد: گجرات کے شہر احمد آباد کے وسترا پور علاقے میں الفا ون مال کے ایک تھیٹر میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کی ریلیز کے خلاف بجرنگ دل کے کارکنوں نے پرتشدد احتجاج کیا۔ جس کے بعد پولیس نے انہیں مختصر وقت کے لیے حراست میں رکھا تاہم اب تک اس معاملے میں کسی نے بھی پولیس میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے۔ گجرات وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) کے ترجمان ہتیندر سنگھ راجپوت نے کہا کہ بجرنگ دل کے کارکنوں کو معلوم ہوا کہ فلم پٹھان کے پوسٹر تھیٹر میں چسپاں کیے گئے ہیں۔ جس کے بعد ایک مظاہرہ کیا گیا کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے اور پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔Pathaan Controversy
-
#WATCH | Gujarat | Bajrang Dal workers protest against the promotion of Shah Rukh Khan's movie 'Pathaan' at a mall in the Karnavati area of Ahmedabad (04.01)
— ANI (@ANI) January 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
(Video source: Bajrang Dal Gujarat's Twitter handle) pic.twitter.com/NelX45R9h7
">#WATCH | Gujarat | Bajrang Dal workers protest against the promotion of Shah Rukh Khan's movie 'Pathaan' at a mall in the Karnavati area of Ahmedabad (04.01)
— ANI (@ANI) January 5, 2023
(Video source: Bajrang Dal Gujarat's Twitter handle) pic.twitter.com/NelX45R9h7#WATCH | Gujarat | Bajrang Dal workers protest against the promotion of Shah Rukh Khan's movie 'Pathaan' at a mall in the Karnavati area of Ahmedabad (04.01)
— ANI (@ANI) January 5, 2023
(Video source: Bajrang Dal Gujarat's Twitter handle) pic.twitter.com/NelX45R9h7
میڈیا رپورٹس کے مطابق وسترا پور پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر جے کے ڈانگر نے بتایا کہ بجرنگ دل کے تقریباً 10-12 کارکن تھے جو وسترا پور کے الفا ون مال کے تھیٹر میں فلم پٹھان کے پوسٹر پھاڑنے گئے تھے۔ انہوں نے فلم کے پوسٹر پھاڑ دیے، ان پر لاتیں ماریں اور گھونسے مارے۔ جس کے بعد وہ مال سے باہر نکلے اور فلم کی ریلیز کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ہم نے ان میں سے 5-6 لوگوں کو حراست میں لیا اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کے بعد چھوڑ دیا۔ ڈانگر نے کہا کہ سنیما گھر کی طرف سے کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پٹھان کے میکرز نے جب سے فلم کا پہلا نغمہ بیشرم رنگ ریلیز کیا ہے تب سے فلم کے خلاف مسلسل بی جے پی اور ہندو تنظمیوں کی جانب سے پر تشدد احتجاج کیا جارہا ہے۔ ان کا الزام ہے کہ اس گانے میں ہندوؤں کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ دراصل گانے میں دیپیکا پڈوکون کے زعفرانی رنگ پہننے پر اعتراض ظاہر کیا گیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ مدھیہ پردیش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا نے فلم اور گانے پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'گانے کو گندی ذہنیت کے ساتھ شوٹ کیا گیا ہے۔ انہوں نے فلم کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا ' دیپیکا پڈوکون جے این یو میں ٹکڑے ٹکڑے گینگ کی حمایت کرنے پہنچی تھیں اور اسی وجہ سے ان کی ذہنیت پہلے بھی سب کے سامنے آچکی ہے'۔
وہیں فلم کے خلاف مظاہرے کے درمیان سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نے شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی آئندہ فلم پٹھان کے میکرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فلم میں کچھ تبدیلیاں کریں۔ شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی اداکاری والی فلم پٹھان 25 جنوری کو ملک بھر میں ریلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم کی ہدایتکار سدھارتھ آنند نے کی ہے۔