ETV Bharat / entertainment

Kangana Ranaut slams Paps کنگنا رناوت نے پاپرازی کی کلاس لگائی، کہا فلم مافیا کے بارے میں کوئی سوال کیوں نہیں کرتے ہو - پاپرازی پر کنگنا رناوت

کنگنا رناوت نے پرینکا چوپڑا کے حالیہ انٹرویو سے پیدا ہوئی ہلچل پر کوئی سوال نہ کرنے پر پاپرازیوں کی تنقید کی ہے۔ اداکارہ کی ہوائی اڈے کے اندر جانے کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ پاپرازیوں کو یہ کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ 'فلم مافیا' کے تنازعہ کے بارے میں کوئی سوال کیوں نہیں پوچھتے۔

کنگنا رناوت نے پاپرازی کی کلاس لگائی
کنگنا رناوت نے پاپرازی کی کلاس لگائی
author img

By

Published : Mar 29, 2023, 5:13 PM IST

حیدرآباد: کنگنا رناوت کو بدھ کے روز ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا۔ اداکارہ پاپرازی کے ساتھ کھلے دل سے بات چیت کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں اور اس بار بھی اداکارہ نے ہوائی اڈے کے باہر موجود میڈیا کے ساتھ بات چیت کی۔ تاہم پاپرازیوں کی جانب سے پرینکا چوپڑا کے حالیہ انٹرویو پر کوئی سوال نہ کیے جانے پر کنگنا رناوت نے ان کی تنقید بھی کی۔

پرینکا کے حالیہ انٹرویو کے بعد بالی ووڈ میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے اور اس کے بعد کئی مشہور شخصیات نے بالی ووڈ میں ایک گروپ کا دبدبا ہونے کی بات کی ہے۔ امریکی پوڈکاسٹ 'دی آرم چیئر' میں پرینکا نے اس بارے میں بات کی کہ کس طرح بالی ووڈ میں کچھ لوگوں کے ساتھ تنازعہ ہونے کے وجہ سے انہیں فلموں میں کاسٹ نہیں کیا گیا اور بالآخر انہیں ہالی ووڈ کی جانب رخ کرنا پڑا۔ اداکارہ نے اس انٹرویو میں بتایا کہ انہیں بالی ووڈ میں نظر انداز کیا گیا۔ جس کے بعد کنگنا رناوت، وویک رنجن اگنی ہوتری، اپورو اسرانی اور امال ملک جیسی مشہور شخصیات نے فلم انڈسٹری کی حقیقت بیان کرنے پر ان کی تعریف کی۔

کنگنا پرینکا کے انٹرویو پر ردعمل ظاہر کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل تھیں اور انہوں نے کرن جوہر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ' پرینکا کی شاہ رخ خان کی دوستی کی وجہ سے کرن جوہر نے اداکارہ کو پریشان کیا۔ اب کنگنا کے اس ٹویٹ کے بعد انہیں ہوائی اڈے پر دیکھا گیا، جس کے بعد کنگنا نے اس جاری تنازعہ پر پاپرازی کی جانب سے کچھ نہ پوچھے جانے پر ان کی تنقید کی۔

اس موضوع پر پاپرازی کی خاموشی پر طنز کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ' اگر ان کا نام کسی تنازعہ میں شامل ہوتا ہے تو میڈیا ان کے پیچھے لگ جاتی ہے۔ کنگنا کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ 'تم لوگ بہت چالاک ہو اگر تنازعہ فلم مافیا سے متعلق ہو تو کوئی سوال نہیں کرے گا۔ تم لوگ سوال کیوں نہیں کر رہے؟۔ ائیرپورٹ پر داخل ہونے سے پہلے کنگنا نے کہا کہ 'بچہ میں سب سمجھتی ہوں'۔ اس کے بعد اداکارہ نے تصویریں بھی کھینچائیں۔

واضح رہے کہ پرینکا چوپڑا کے اس انکشاف کے بعد کنگنا نے ٹویٹ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ فلمساز کرن جوہر نے عالمی سپر اسٹار پر شاہ رخ خان کے ساتھ دوستی ہونے کی وجہ سے پابندی لگائی تھی جس کی خبریں بھی اس وقت آئی تھیں۔ اداکارہ نے کرن جوہر کو پرینکا کو دھمکانے اور ہراساں کرنے کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔ جہاں کنگنا رناوت پرینکا چوپڑا کے بالی ووڈ میں اپنے طویل کرئیر کو چھوڑ کر امریکہ جانے کے فیصلے کا ذمہ دار کرن جوہر کو ٹھہرا رہی ہیں وہیں پرینکا نے اپنے اس انٹرویو میں کسی کے نام کا ذکر نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Karan Johar-Priyanka Chopra Feud جب کرن جوہر نے پرینکا چوپڑا کو 'بزدل' اور 'کمزور' کہا تھا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.