ETV Bharat / entertainment

Dream Gril 2 New Release Date: آیوشمان کھرانہ کی ڈریم گرل 2 کی ریلیز تاریخ میں تبدیلی - آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے کی فلم

بالی ووڈ اسٹار آیوشمان کھرانہ کی سال 2019 میں آئی کامیاب فلم 'ڈریم گرل' کے سیکوئیل کی نئی ریلیز تاریخ سامنے آگئی ہے۔ اس فلم میں اننیا پانڈے بھی اہم کردار میں ہیں۔Dream Gril 2 New Release Date

آیوشمان کھرانہ کی ڈریم گرل 2 کی ریلیز تاریخ میں تبدیلی

author img

By

Published : Oct 20, 2022, 4:40 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار آیوشمان کھرانہ کی سال 2019 میں آئی فلم 'ڈریم گرل' کے سیکوئل کی نئی ریلیز تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ فلم اب 23 جون 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم میں اننیا پانڈے بھی اہم کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ فلم کی ریلیز تاریخ میں تبدیلی کرنے کی وجہ سے کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی فلم 'ستیہ پریم کی کتھا' بتائی جارہی ہے۔ ڈریم گرل 2 بھی ستیہ پریم کی کتھا کے ساتھ 29 جون 2023 کو ریلیز ہونے والی تھی۔Dream Gril 2 New Release Date

جیسے ہی ڈریم گرل 2 کی پروڈیوسر ایکتا کپور کو یہ معلوم ہوا کہ ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ فلم 'ستیہ پریم کی کتھا' بھی اسی دن ریلیز ہورہی ہے تب انہوں نے ڈریم گرل 2 کی ریلیز تاریخ 29 جون سے تبدیل کر 23 جون 2023 کرنے کا فیصلہ کیا۔

حال ہی میں ڈریم گرل 2 کے میکرز نے فلم کا ٹیزر شیئر کیا تھا اور فلم کے سیکوئل کا اعلان کیا تھا۔وہیں آیوشمان کی حالیہ فلم 'ڈاکٹر جی' کو شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: India beats Pakistan: بھارتی کرکٹ ٹیم کی جیت پر آیوشمان اور اننیا نے منفرد انداز میں ٹیم انڈیا کو مبارکباد دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.