ETV Bharat / entertainment

Dream Girl 2 Release Date ڈریم گرل 2 کی ریلیز تاریخ کا اعلان - آیوشمان اور اننیا کی فلم ڈریم گرل 2

فلم ڈریم گرل 2 کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ جانیے آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے کی فلم کب ریلیز ہوگی۔Dream Girl 2 Release Date

ڈریم گرل 2  کی ریلیز تاریخ کا اعلان
ڈریم گرل 2 کی ریلیز تاریخ کا اعلان
author img

By

Published : Sep 16, 2022, 4:52 PM IST

حیدرآباد: آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے کی 'ڈریم گرل 2' کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ فلم میکرز نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا ہے کہ فلم اگلے سال (2023) عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی مرکزی اداکارہ اننیا پانڈے نے بھی ایک پوسٹ شیئر کرکے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا انکشاف کیا ہے۔ Dream Girl 2 Release Date

اننیا پانڈے نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ 'آپ کی ڈریم گرل پھر سے آرہی ہے، ملئیے پوجا سے 29 جون 2023 کی عید پر '۔ پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں آیوشمان کھرانہ نظر آرہے ہیں ۔ایکتا کپور کا فلم بینر بالاجی موشن پکچرز ڈریم گرل 2 کو پروڈیوس کر رہا ہے۔ میکرز نے سوشل میڈیا پر ڈریم گرل 2 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرنے کے لیے ایک مضحکہ خیز ویڈیو بنائی ہے جس میں آیوشمان کھرانہ بالی ووڈ کی ناکامی اور اننیا پانڈے کی حس مزاح پر چُٹکی لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

فلم کے اس زبردست ٹیزر میں نیلی شرٹ میں گھاٹ پر کھڑے آیوشمان کھرانہ لگاتار باکس آفس پر ناکام ہورہی بالی ووٖڈ فلموں اور بالی ووڈ بائیکاٹ سے پریشان نظر آرہے ہیں۔ اسی دوران آیوشمان کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ 'میں فلمیں ڈی وی ڈی میں چلا رہا ہوں تب بھی نہیں چل رہی، اس لیے میں متھورا آیا ہوں پوجا کرنے'۔

ٹیزر میں ہی اس کا انکشاف ہوا ہے کہ ڈریم گرل 2 اور بھی مزے دار ہونے والی ہے۔ کیونکہ اس بار فلم میں نئے چہرے بھی نظر آئیں گے۔ انو کپور اور وجے راز کے علاوہ فلم کے نئے کرداروں میں اداکار منوج جوشی، پریش راول، سیما پاواہا، راج پال یادو اور منجوت سنگھ نظر آنے والے ہیں۔

خیال رہے کہ سال 2019 میں ریلیز ہونے والی ڈریم گرل کو بلاک بسٹر ہٹ قرار دیا گیا تھا جو ایک ایسے مرد اداکار کے گرد گھومتی ہے جو مقامی ڈراموں میں خواتین کا کردار ادا کرتا ہے اور صورتحال تب بدل جاتی ہے جب آیوشمان کو ایک کال سینٹر ' ہاٹ لائن' میں ملازمت ملتی ہے اور وہ عورت کی آواز میں بات کرنا شروع کرتے ہیں۔

آیوشمان کی پچھلی فلم 'انیک' ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی تھی۔ 'ڈریم گرل 2' کے علاوہ آیوشمان فلم 'ڈاکٹر جی' میں راکل پریت سنگھ اور شیفالی شاہ کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:لائیگر کی ناکامی کے بعد اننیا پانڈے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے متھورا پہنچیں، دیکھیں تصاویر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.