ETV Bharat / entertainment

Avatar 2 in India Box Office اوتار ٹو بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہالی ووڈ فلم

جیمز کیمرون کی فلم اوتار: دی وے آف واٹر بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔ اوتار 2 نے فلم ایوینجرز اینڈگیم کو کمائی کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا۔ Avatar 2 beats Avengers Endgame

اوتار دی وے آف واٹر بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہالی ووڈ فلم

author img

By

Published : Jan 22, 2023, 12:53 PM IST

ممبئی: اوتار دی وے آف واٹر' بھارتی باکس آفس پر شاندار بزنس کر رہی ہے۔ اوتار 2 اب بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہالی ووڈ فلم بن گئی ہے۔ اس سائنس فکشن فلم نے 'اوینجرز اینڈ گیم کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بتادیں کہ فلم نے بھارت میں 40.50 کروڑ روپے کے ساتھ اوپننگ کی۔ اوتار 2 کو اب بھی تھیٹروں میں پسند کیا جا رہا ہے۔ جیمز کیمرون کی فلم 'اوتار: دی وے آف واٹر' نے بھارتی باکس آفس پر 368.20 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ جبکہ اوینجرز اینڈ گیم نے بھارت میں 367 کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا۔

تجزیہ کار ترن آدرش نے ٹوئٹر پر یہ جانکاری دی۔ اس ریکارڈ کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے ترن آدرش نے لکھا، 'اوتار 2 نے تاریخ رقم کی ہے۔ Avatar 2 بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہالی ووڈ فلم بن کر ابھری ہے، جس نے اوینجرز اینڈ گیم کے کاروبار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ ترن آدرش کے ٹویٹ کے مطابق، اوتار 2 نے 368.20 کروڑ اور اوینجرز اینڈ گیم نے 367 کروڑ کا کاروبار کیا ہے۔ اوتار 2 نے پہلے ہفتے میں 182.90 کروڑ روپے، دوسرے ہفتے میں 98.49 کروڑ روپے، تیسرے ہفتے میں 54.53 کروڑ روپے، چوتھے ہفتے میں 21.53 کروڑ روپے، پانچویں ہفتے میں 9.45 کروڑ روپے اور چھٹے ہفتے میں 1.30 روپے کمائے ہیں۔ اس سطح پر فلم نے کل 368.20 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Avatar 2 Box Office Collection بھارت میں اوتار 2 کی باکس آفس کمائی پر آئی گراوٹ، فلم نے اب تک اتنی کمائی کی

امریکہ میں قائم ایک انٹرٹینمنٹ پورٹل کی رپورٹ کے مطابق، 'اوتار: دی وے آف واٹر' نے 2022 کے آخر تک عالمی باکس آفس پر 1 بلین امریکی ڈالر کا ہندسہ عبور کر لیا تھا۔ فلم نے یہ کارنامہ صرف 14 دنوں میں انجام دیا۔ جیمز کیمرون کینیڈین نژاد ایسے ڈائریکٹر ہیں، جنہیں 70 سال کی عمر میں بھی کم نہیں سمجھا جا سکتا۔ انہیں فلم بنانے میں ایک دہائی سے زیادہ کا وقت لگتا ہے۔ اوتار دی وے آف واٹر جو 13 سال بعد آل ٹائم بلاک بسٹر اوتار کے سیکوئل کے طور پر ریلیز ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.