حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹھی اور کرکٹر کے ایل راہل شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔ یہ جوڑی مہاراشٹر کے کھنڈالہ میں واقع اتھیا کے والد اور اداکار سنیل شیٹی کے بنگے میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ شادی سے پہلے کے ایل راہل کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔Athiya Shetty-KL Rahul wedding
جہاں شادی کی تقریبات کے ایل راہل کے گھر میں شروع ہوگئی ہے وہیں یہ جوڑا 23 جنوری کو ایک نجی تقریب میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوجائے گا۔ حالانکہ دونوں کے اہل خانہ نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔ اتھیا اور راہل کی شادی کے بارے میں افواہیں گزشتہ سال کے آخر سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ تاہم جوڑے نے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے سامنے آرہی ان خبروں پر کبھی کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو ان کی شادی میں فلم اور کرکٹ دنیا کے چند بڑے لوگ شامل ہوں گے۔مہمانوں کی فہرست میں مبینہ طور پر کھیلوں کی دنیا سے تعلق رکھنے والے ایم ایس دھونی اور وراٹ کوہلی جیسے نام شامل ہیں جبکہ سپر اسٹار سلمان خان اور اکشے کمار بھی اس جوڑے کو دعائیں دینے کے لیے شادی میں شرکت کرسکتے ہیں۔ وہیں اداکار جیکی شراف کے بھی شادی میں شرکت کرنے کی خبر سامنے آئی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ اتھیا شیٹی کو آخری بار فلم موتی چور چکنا چور میں مشہور اداکار نوازالدین صدیقی کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ کوئی فلم میں نظر نہیں آئی ہیں۔
مزید پڑھیں:اتھیا شیٹی کی 30ویں سالگرہ جانیں اداکارہ کو کے ایل راہل سے کب اور کیسے محبت ہوئی