ETV Bharat / entertainment

Athiya Shetty and KL Rahul Wedding اتھیا شیٹی اور کے ایل راہل اس ماہ کے آخر میں شادی کریں گے - کھنڈالہ میں اتھیا شیٹی اور کے ایل راہل کی شادی

اداکارہ اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہل اس ماہ کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ اطلاع کے مطابق مہاراشٹر کے کھنڈالہ میں یہ جوڑی شادی کرنے والی ہے۔

اتھیا شیٹی اور کے ایل راہل اس ماہ کے آخر میں شادی کریں گے

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 4:45 PM IST

حیدرآباد: اتھیا شیٹی اور کے ایل راہل کی شادی اس ماہ کے آخر میں ہوگی۔ان کی شادی کی تقریبات 21 سے 23 جنوری کے درمیان تین دن تک جاری رہنے والی ہے۔ اطلاع کے مطابق اتھیا اور راہل مہاراشٹر کے کھنڈالہ میں شادی کرنے جارہے ہیں جس میں ان کے قریبی رشتہ دار اور دوست شامل ہوں گے۔ وہیں کے ایل راہل اور اتھیا شیٹی کی شادی سال 2023 کی پہلی سب سے بڑی شادی ہونے جارہی ہے۔ حالانکہ جوڑے اور ان کے اہل خانہ نے شادی سے متعلق ان خبروں پر اب تک خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ Athiya Shetty and KL Rahul Wedding

کے ایل راہل اور اتھیا شیٹی کی شادی اداکارہ کے والد سنیل شیٹی کے کھنڈالہ بنگلے میں ہوگی۔ شادی کی تقریبات 21 جنوری سے شروع ہوں گی جب کہ یہ جوڑا 23 جنوری کو شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔ اگرچہ شیٹی یا کے ایل راہل کے خاندان کی طرف سے اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ لیکن رپورٹس کے مطابق شادی کے دعوت نامے پہلے ہی مہمانوں کو بھیجے جا چکے ہیں جو اس شادی کا حصہ بننے والے ہیں۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو مہمانوں کی فہرست میں ایم ایس دھونی اور وراٹ کوہلی جیسے نامور کرکٹرز کے نام شامل ہیں جبکہ بالی ووڈ سے جیکی شراف، اکشے کمار اور سلمان خان کھنڈالہ میں ی راہل اور اتھیا کی شادی میں شرکت کریں گے۔

راہل اور اتھیا کی شادی کی خبریں گزشتہ جولائی سے گردش کر رہی ہیں۔ اس وقت اتھیا نے شادی کی افواہوں کو روکنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا تھا۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا تھا کہ 'مجھے امید ہے کہ مجھے اس شادی میں مدعو کیا جائے گا جو 3 ماہ میں ہونے والی ہے'۔ دونوں نے سال 2021 میں اپنے رشتے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا۔ اس سے پہلے اتھیا اور راہل کئی بار ایک ساتھ پارٹیوں میں شرکت کرتے نظر آئے ہیں۔ دونوں کو ایک دوسرے کی سوشل میڈیا پوسٹ پر بھی دیکھا جاتا رہا ہے اور دونوں ایک ساتھ چھٹیاں گزارنے بھی جاتے رہتے ہیں۔ موتی چور چکنا چور کی اداکارہ کو حال ہی میں ٹیم انڈیا کے چند دوروں پر کے ایل راہل کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Athiya Shetty B'day کرکٹر کے ایل راہل نے اتھیا شیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.