ETV Bharat / entertainment

Arhaan Khan to enter Bollywood soon: ارباز خان کے بیٹے ارہان خان بھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے خواہشمند

author img

By

Published : Nov 8, 2022, 1:31 PM IST

ارباز خان اور ملائیکا اروڑہ کے بیٹے ارہان خان بالی ووڈ میں کیرئیر بنانے کے خواہشمند ہیں۔ بالی ووڈ کے نامور خان خاندان سے تعلق رکھنے والے اسٹار کڈ کے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کی خواہش رکھنا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے لیکن ارباز نے اپنے بیٹے کی بالی ووڈ خواہشات کے بارے میں دلچسپ تفصیل بتائی ہے Arhaan Khan to enter Bollywood soon

ارباز خان کے بیٹے ارہان خان بھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے خواہشمند

حیدرآباد: اداکار و پروڈیوسر ارباز خان اور ان کی سابق اہلیہ ملائیکا اروڑہ کے بیٹے ارہان خان بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ ارہان، جو اس وقت امریکہ میں فلم سازی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، جلد ہی اپنے والد کے اگلے پروڈکشن وینچر میں شامل ہوں گے۔Arhaan Khan to enter Bollywood soon

ارباز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے بیٹے بھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کا خواب بُن رہے ہیں۔ بالی ووڈ کے نامور خان خاندان سے تعلق رکھنے والے اسٹار کڈ کے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کی خواہش رکھنا کوئی تعجب کی بات نہیں ہے لیکن ارباز نے اپنے بیٹے کی بالی ووڈ خواہشات کے بارے میں جو دلچسپ تفصیل بتائی وہ یہ ہے کہ ارہان نے کرن جوہر کی آئندہ فلم راکی اینڈ رانی کی پریم کہانی کے سیٹ پر 20 سے 30 دن کی انٹرن شپ مکمل کرلی ہے۔

ایک ویبلائڈ سے بات کرتے ہوئے ارباز نے کہا کہ ارہان فلم سازی کے عملی پہلو کو سیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ دبنگ کے ہدایتکار نے یہ بھی بتایا کہ بطور ہدایتکار ان کی آئندہ فلم پٹنہ شکلا میں ان کے بیٹے ارہان ان کی مدد کریں گے۔

ارباز نے کہا کہ وہ اگلے مہینے ارہان کے ملک واپس آنے اور پٹنہ شکلا میں ان کے ساتھ شامل ہونے کے منتظر ہیں کیونکہ وہ فلم سازی کا عملی پہلو بھی سیکھنا چاہتے ہیں۔ 'در اصل، اس سمسٹر میں جانے سے پہلے وہ کرن کی فلم میں بھی کام کر رہے تھے۔ اس نے تقریبا 20 سے 30 دن اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کام کیا اور صرف سیٹ پر تھے۔ اب وہ میری فلم میں کام کرن کے لیے پرجوش ہیں۔ اب وہ دسمبر میں آ رہے ہیں… وہ میری فلم کے آخری مرحلے میں میرے ساتھ شامل ہوں گے'۔

بیرون ملک میں ارہان کی تعلیم حاصل کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ارباز نے کہا کہ 'میرا بیٹا اس وقت لانگ آئی لینڈ کے فلمی اسکول میں پڑھ رہا ہے، وہ دوسرے سال کے پہلے سیمسٹر میں ہے۔ وہ واقعی وہاں اپنے وقت کو اچھے سے گزار رہا ہے اور اس سے لطف اندوز ہورہا ہے۔ میں تھوڑا گھبرایا اور پریشان تھا کیونکہ کبھی کبھی جب آپ تحفظ ماحول سے آتے ہیں اور پھر اچانک آپ سے کہا جاتا ہے کہ اب تم جاؤ اور خود سے سیکھو۔ لیکن ابھی وہ جو کام کر رہا ہے اس سے پیار کر رہا ہے۔ وہ دوست بنا رہا ہے۔ وہ اپنی آزادی سے بھرپور لطف اٹھا رہا ہے اور سیکھ رہا ہے۔ اس لیے مجھے خوشی اور اس پر فخر ہورہا ہے۔

19 سال کی طویل شادی کے بعد ملائیکا اور ارباز نے سال 2017 میں علیحدگی اختیار کرلی۔ جوڑے نے سال 2002 میں ارہان کا استقبال کیا تھا۔

مزید پڑھیں: Malaika Arora with Ex Arbaaz Khan: بیٹے کو ایئرپورٹ لینے پہنچے ملائیکا اور ارباز نے کیا ایک دوسرے کو نظر انداز، دیکھیں ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.