ETV Bharat / entertainment

Anushka Sharma in Dubai انوشکا شرما نے شوہر اور بیٹی کے ساتھ 'سال 2022 کے آخری طلوع آفتاب‘ کا نظارہ کیا - انوشکا شرما کی بیٹی اور شوہر کے ساتھ تصویر

وراٹ کوہلی نے دبئی سے ایک نئی تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ انوشکا شرما اور بیٹی وامیکا کوہلی کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ کرکٹر نے فیملی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا '2022 کا آخری طلوع آفتاب'۔Anushka Sharma in Dubai

انوشکا شرما نے تصویر شیئر کی
انوشکا شرما نے تصویر شیئر کی
author img

By

Published : Dec 31, 2022, 3:55 PM IST

کرکٹر وراٹ کوہلی نے دبئی سے اداکارہ و اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بیٹی وامیکا کوہلی کے ساتھ ایک نئی تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں یہ جوڑا اپنی بیٹی کے ساتھ سال کے آخری دن کے نکلتے ہوئے سورج کو نہارتے نظر آیا۔ جہاں وراٹ وامیکا کو اپنے بانہوں مٰں پکڑے نظر آئے وہیں انوشکا ان کے پاس کھڑی افق کی خوبصورتی سے لطف اندوز نظر آرہی ہیں۔ یہ فیملی تصویر شیئر کرتے ہوئے وراٹ نے اپنے کیشپن میں لکھا کہ '2022 کے آخری طلوع آفتاب تک'۔ Anushka Sharma in Dubai

ایک مداح نے ان کی پوسٹ پر تبصرہ کیا کہ 'اب تک کی بہترین جوڑی'۔ وہیں انوشکا شرما نے افق میں پھیلی سورج کی خوبصورت نارنگی روشنی سے سجی آسمان کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی ہیں

انوشکا شرما نے تصویر شیئر کی
انوشکا شرما نے تصویر شیئر کی
انوشکا شرما نے تصویر شیئر کی
انوشکا شرما نے تصویر شیئر کی

یہ جوڑا بدھ کی صبح ممبئی سے روانہ ہوا تھا اور دونوں نے ممبئی ہوائی اڈے پر پاپرازی کے لیے تصویریں بھی کلک کروائی تھیں۔ انوشکا اور وراٹ کی دبئی کی چھٹیوں پر جانے سے قبل پاپرازی کو 'سالگرہ کی مبارکباد' دینے والی ویڈیوز آن لائن کافی وائرل ہوئی تھی۔

انوشکا اور وراٹ نے کچھ سال ڈیٹنگ کے بعد 2017 میں اٹلی میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ انہوں نے گزشتہ سال جنوری میں بیٹی وامیکا کا استقبال کیا۔ انوشکا، جو رب نے بنا دی جوڑی، پی کے، بینڈ باجا بارات، سلطان اور اے دل ہے مشکل جیسی فلموں کے لیے جانی جاتی ہیں، کو آخری بار بڑی اسکرین پر شاہ رخ خان اور کترینہ کے ساتھ سال 2018 کی فلم زیرو میں دیکھا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ حال ہی میں اپنے بھائی کرنیش شرما کی پروڈیوس کردہ نیٹ فلکس فلم کلا میں ایک مختصر کردار میں نظر آئیں۔ انہیں فلم کے گانے ' گھوڑے پہ سوار ' میں دیکھا گیا تھا۔

انوشکا جلد ہی چکڑا ایکسپریس میں نظر آئیں گی، جو سال 2021 میں بیٹی وامیکا کی پیدائش کے بعد ان کا پہلا پروجیکٹ ہے۔ یہ فلم کرکٹر جھولن گوسوامی کی زندگی پر مبنی ہے۔ انوشکا نے فلم کے کچھ حصوں کی شوٹنگ کولکتہ اور برطانیہ میں کی ہے۔ اس سال کے شروعات میں ہی انہوں فلم کی شوٹنگ شروع کی تھی۔ ابھی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہونا باقی ہے۔

مزید پڑھیں: Chakda Xpress Wrap Up انوشکا شرما کی 'چکدا ایکسپریس' کی شوٹنگ مکمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.