ETV Bharat / entertainment

Anupamaa actor Nitesh Pandey dies: ٹی وی شو انوپما کے اداکار نتیش پانڈے دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال کرگئے - نتیش پانڈے کو دل کا دورہ

مشہور ٹیلی ویژن شو انوپما میں دھیرج کمار کا کردار ادا کرنے والے نتیش پانڈے کا 51 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔

ٹی وی شو انوپما کے اداکار نتیش پانڈے دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال کرگئے

author img

By

Published : May 24, 2023, 12:01 PM IST

ممبئی: انوپما کے اداکار نتیش پانڈے کا 51 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ویبھوی اپادھیائے اور آدتیہ سنگھ راجپوت کے بعد ٹیلی ویژن انڈسٹری کے لیے ایک اور بری خبر ہے۔ اداکار نتیش پانڈے کا منگل یعنی 23 مئی کو انتقال ہوگیا۔ نتیش کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد ٹیلی ویژن انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ Anupamaa actor Nitesh Pandey dies

اطلاع کے مطابق رات دیر گئے نتیش کو دل کا شدید دورہ پڑا۔ انہوں نے ناسک کے قریب اگت پوری کے ایک ہوٹل میں آخری سانس لی۔ پولیس کی ایک ٹیم ہوٹل کے ملازمین اور اداکار کے قریبی لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ وہیں پولیس کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کا بھی انتظار ہے۔ آنجہانی اداکار کے اہل خانہ ان کا جسد خاکی لینے کے لیے اگت پوری روانہ ہو گئے ہیں۔

نتیش کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا میں منظر عام پر آنے کے فوراً بعد کئی مشہور شخصیات نے ان کے انتقال پر اپنی تعزیت کا اظہار کیا۔ دیون بھوجانی، گلشن دیویا اور سوزین برنارٹ نتیش کی موت پر غم کا اظہار کرنے والے پہلے لوگوں میں شامل ہیں۔

  • This can’t be true but it is. Friend, colleague and a talented actor Nitesh Pandey dies of cardiac arrest at 2am today in Igatpuri. Rest in peace Nitesh 🙏🏻
    #Actor #Anupama pic.twitter.com/HJ6PB3BYz2

    — DEVEN BHOJANI (@Deven_Bhojani) May 24, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

نتیش، جنہیں حال ہی میں مقبول ٹیلی ویژن ڈرامہ انوپما میں دیکھا گیا تھا، نے تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انوپما میں انہوں نے دھیرج کمار کا کردار ادا کیا، جو گورو کھنہ کے قریبی دوست کا کردار ہے۔ اس سے قبل انہیں استتوا۔۔ایک پریم کہانی، منزلیں اپنی اپنی، جستجو، درگیش نندنی اور دیگر کئی شوز میں بھی دیکھا جاچکا ہے۔

اداکار نے اوم شانتی اوم کھوسلا کا گھونسلہ، اور بدھائی دو جیسی فلموں میں بھی کام کیا۔ جہاں نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم گھوسلا کا گھونسلہ میں ان کے کام کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی، وہیں فلم بدھائی دو میں انہوں نے ایک متوسط طبقے کے باپ کی تصویر کشی جو اپنی بیٹی کے جنسی رجحان کو قبول کرنے میں مشکل محسوس کرتا ہے۔ اس فلم میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔ بدھائی دو میں ان کی بیٹی کا کردار بھومی پیڈنیکر نے کیا تھا۔

اب ان کے پسماندگان میں ان کی اداکارہ بیوی ارپیتا پانڈے ہیں۔ دونوں کی ملاقات ایک ٹی وی شو جستجو میں ہوئی تھی جس کے بعد ان کی شادی 2003 میں ہوئی تھی۔نتیش کی اس سے قبل اداکارہ اشونی کالسیکر سے شادی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ آج صبح ہی ایک اور ٹی وی اداکارہ ویبھوی اپادھیائے کی موت کی خبر نے لوگوں کو غم میں مبتلا کردیا ہے۔ ان کی موت سے گزشتہ دو روز پہلے اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.