ETV Bharat / entertainment

Sonali Phogat Death Case سونالی پھوگاٹ قتل کیس میں ایک اور گرفتاری - ، سی بی آئی جانچ متوقع

سونالی پھوگاٹ قتل معاملے میں ایک اور شخص کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق راما یعنی رام داس مندریکر کو ہفتہ کی رات دتا پرساد گاونکر کو منشیات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اس معاملے میں اب تک پھوگاٹ کے پرسنل سکریٹری سدھیر سانگوان اور ان کے دوستوں سکھویندر واسی، ایڈون نونس، دتا پرساد گاونکر اور رامداس مندریکر کو اس معاملے میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔ Sonali Phogat Death Case

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 28, 2022, 7:17 PM IST

پنجی: گوا پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما اور اداکارہ سونالی پھوگاٹ کے قتل کیس میں ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے، جس کے ساتھ ہی اس معاملے میں گرفتاریوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ گوا کے وزیر اعلیٰ پرمود ساونت نے اتوار کو کہا کہ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے ان سے بات کی اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) پر زور دیا کہ وہ معاملے کی جانچ کرے۔ ساونت نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو معاملہ سی بی آئی کو سونپ دیا جائے گا۔ Sonali Phogat Death Case

ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق راما یعنی رام داس مندریکر کو ہفتہ کی رات دتا پرساد گاونکر کو منشیات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پھوگاٹ کے پرسنل سکریٹری سدھیر سانگوان اور ان کے دوستوں سکھویندر واسی، ایڈون نونس، دتا پرساد گاونکر اور رامداس مندریکر کو اس معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بی جے پی لیڈر ہریانہ کے حصار کی رہنے والی تھی۔ انہیں 23 اگست کو انجونا کے ایک نجی اسپتال میں مردہ لایا گیا تھا۔ اگرچہ ابتدائی تحقیقات میں ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی گئی تھی لیکن پوسٹ مارٹم میں ان کے جسم پر زخموں کے کئی نشانات ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Sonali Phogat Death Case سونالی پھوگاٹ کو زبردستی ڈرگ دیا گیا، گوا پولیس

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.