ETV Bharat / entertainment

Amitabh Bachchan Resumes work : زخمی ہونے کے بعد امیتابھ بچن نے پروجیکٹ کے کی شوٹنگ دوبارہ شروع کی

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 5:33 PM IST

اداکار امیتابھ بچن حال ہی میں حیدرآباد میں اپنی آئندہ پین انڈیا فلم پروجیکٹ کے کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ اب جمعرات کی رات اداکار نے اعلان کیا کہ وہ دوبارہ فلم کی سیٹ پر پہنچ گئے ہیں۔

زخمی ہونے کے بعد امیتابھ بچن نے پروجیکٹ کے کی شوٹنگ دوبارہ شروع کی

حیدرآباد: میگا اسٹار امیتابھ بچن، جنہیں پروجیکٹ کے کے سیٹ پر ایک حادثے میں پسلی میں چوٹ آئی تھی، نے جمعرات کے روز اپنی صحت کے حوالے سے ضروری جانکاری دی ہے۔ 80 سالہ اداکار نے کہا کہ انہوں نے دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔ بگ بی نے ٹمبلر پر اپنے بلاگ میں لکھا کہ 'جسم کی تکلیف کے باوجود اصلاح کی خواہش اور کوشش ہونی چاہیے۔ انہوں نے اپنے اہل خانہ اور خیر خواہوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔Amitabh Bachchan resumes work

اداکار نے یہ بھی بتایا کہ ان کا ابھی تک پسلی کی چوٹ کا علاج جاری ہے اور وہ مکمل طور پر صحتیاب نہیں ہوئے ہیں۔ اداکار نے مزید لکھا کہ ' کام کا شیڈول مکمل ہوگیا ہے اور چارٹ پھر سے بھرنے لگے ہیں۔۔۔کام کرنے کی خوشی۔۔ کام سے بہتر وقت گزارنے کا کوئی اور طریقہ نہیں ہوتا ہے۔۔ ہاں پسلی اور پیر کی حالت بری ہے ۔۔۔ لیکن اسے ٹھیک کرنے کا حل تلاش کرتے رہنا چاہیے'۔

امیتابھ نے حال ہی میں بتایا تھا کہ انہیں یہ چوٹ حیدرآباد میں اس وقت آئی تھی جب وہ اپنی آئندہ فلم پروجیکٹ کے کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ اونچائی اداکار نے اپنے بلاگ میں لکھا تھا کہ ان کی پسلی کا کارٹیلج ٹوٹ گیا ہے اور وہ اس وقت ممبئی میں اپنی رہائش گاہ میں آرام کر رہے ہیں۔ وہ فلم کے ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔

ناگ اشون کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پروجیکٹ کے کو ہندی اور تیلگو دو زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا، اس فلم کو متعدد مقامات پر شوٹ کیا گیا ہے۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون اور پربھاس مرکزی کردار ادا کریں گے۔اس کے علاوہ امیتابھ بچن ریبھو داس گپتا کی آئندہ کورٹ روم ڈرامہ فلم سیکشن 84 میں بھی نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:Big B Misses Ramp Walk: امیتابھ بچن صحتیاب ہونے کے جلد بعد ریمپ واک کرنے کے خواہشمند

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.