حیدرآباد: امیتابھ بچن کی تازہ ترین انسٹاگرام پوسٹ سے یہ بات پتہ چلتا ہے کہ وہ ریمپ پر دوبارہ چلنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ بگ بی نے پیر کی صبح ریمپ واک کی اپنی ایک پرانی تصویر پوسٹ کی۔ اس تصویر میں امیتابھ سیاہ رنگ کا کرتا پاجامہ پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں جس پر سفید پھول کی کڑھائی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے سفید جوتے اور آنکھوں میں چشمہ لگایا ہوا ہے۔Big B Misses Ramp Walk
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
سپراسٹار نےتصویر شیئر کرتے ہوئے کیشپن میں اپنے تمام مداحوں اور خیر خواہوں کا ان کی صحت یابی کے لیے دعا کرنے کا شکریہ ادا کیا ہے اور بتایا کہ وہ جلد ہی ریمپ پر واپس آنے کی امید کر رہے ہیں۔ جیسے ہی انہوں نے تصویر پوسٹ کی، ان کے مداحوں نے اپنے تبصروں سے ان کا کمینٹ سیکشن بھر دیا۔ ایک مداح نے لکھا کہ کہ ' واحد لیجینڈ زندہ باد'۔ ایک اور نے لکھا کہ 'آپ لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتے ہیں اور وہ آپ کے لیے دعا کرتے ہیں کہ آپ انہیں اپنی دوبارہ لڑنے کی طاقت سے مزید متاثر کرتے رہیں'۔
واضح رہے کہ امیتابھ نے اپنے بلاگ میں بتایا کہ حیدرآباد میں فلم پروجیکٹ کے کے لیے ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران ان کی پسلی کی کارٹلیج ٹوٹ گئی تھی اور دائیں پسلی میں چوٹ چوٹ آئی ہے۔ اس حادثے کے بعد شوٹنگ کوملتودی کردیا گیا ۔ اداکار کو ممبئی لے جانے سے پہلے وہ حیدرآباد کے اے آئی جی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
اداکار نے مزید کہا کہ مکمل طور پر صحت یاب ہونے میں مزید چند ہفتے لگیں گے کیونکہ انہیں پٹی لگانے اور آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ ' پٹی لگا دی گئی ہے اور آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ہاں حرکت کرنے اور سانس لین پر یہ تکلیف ہوتی ہے۔ درد کے لئے کچھ دوائیں بھی چل رہی ہیں'۔ اس چوٹ کے بعد سے امیتابھ اپنے مداحوں کو اپنی ٹویٹس اور بلاگز کے ذریعے اپنی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ ان کی صحت یابی کی خبر بلاشبہ ان کے فالوورز کے چہرے پر خوشی لانے کا باعث بنے گی۔
مزید پڑھیں:Big B Injured حیدرآباد میں فلم شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن زخمی، پسلی میں آئی چوٹ