حیدرآباد: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ طویل انتظار کے بعد بالآخر سینما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے۔ ریلیز کے پہلے دن ہی اس فلم کو دیکھنے کے لیے کثیر تعداد میں شائقین سنیما گھروں کا رخ کررہے ہیں۔ فلم دیکھنے والے ناظرین کو عامر کی یہ فلم بے حد پسند آ رہی ہے۔ Laal Singh Chaddha Review
ناظرین کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد ایسی فلم سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے، جو کہانی اور کردار کی بنیاد پر شائقین کی توجہ اپنی جانب مذول کرلیتی ہے۔ جو لوگ کہہ رہے تھے کہ اگر آپ نے فاریسٹ گمپ دیکھا ہے تو لال سنگھ چڈھا کیوں دیکھنا، یہ فلم انہیں یہ بتاتی ہے کہ جب کمال کے ساتھ ریمیک بنتا ہے تو ایک نئی کہانی جنم لیتی ہے۔ عامر خان کی فلم 'لال سنگھ چڈھا' ایک شاہکار ہے۔ ایک زبردست فلم جو آپ کے دل کو چھو سکتی ہے اور نمائش ختم ہونے کے بعد بھی آپ کی یادوں میں رہنے والی فلم ہے۔
مزید پڑھیں:
- زخمی ہونے کے باوجود عامر خان نے لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کی
- لال سنگھ چڈھا کی کامیابی کی دعا مانگنے عامر خان، گولڈن ٹیمپل پہنچے
- فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز سے قبل عامر خان کی اڑی نیند
سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان جو ہندی فلموں کے شائقین میں سے ہیں، انہوں نے ٹوئٹر پر عامر کی ادا کاری تعریف کے پل باندھے۔ انہوں نے لکھاکہ' لال سنگھ چڈھا دیکھ کر مزہ آگیا، آپ کو اس کی اچھائی سے پیار ہوجائے گا، عامر خان نے ہمیشہ کی طرح پرفیکشن کے ساتھ اپنے کردار ادا کیے ہیں۔ شاباش اپنی اچھی فلم کے لیے۔
فلم لال سنگھ چڈھا کی کہانی کبھی آپ کو جذباتی اور کبھی آپ کو ہسنے پر مجبور کر دے گی۔ سنیما ہال سے باہر آنے والے ناظرین نے فلم کی جم کر تعریف کی۔ سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کی پیل فلم کو متاثر نہیں کرسکتی، یہ فلم ان چند فلموں کی فہرست میں شامل ہے، جسے شائقین دیکھنا پسند کریں گے۔