ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے نانا نریندر ناتھ رازدان جمعرات کو انتقال کر گئے۔ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر اپنے نانا کے انتقال پر سوگ کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے نانا کی سالگرہ کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کی اور اپنے ہیرو کو یاد کرتے ہوئے ایک جذباتی نوٹ لکھا۔Alia Bhatt's grandfather died
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عالیہ نے لکھا کہ' میرے نانا، میرے ہیرو... جنہوں نے 93 سال کی عمر تک گولف کھیلا، 93 سال کی عمر تک کام کیا، وہ سب سے بہترین آملیٹ بناتے تھے۔۔ بہترین کہانیاں سناتے تھے، وائلن بجاتے تھے، اپنی پر نواسی کے ساتھ کھیلتے تھے، کرکٹ سے محبت تھا، انہیں اسکیچنگ کرنا پسند تھا۔۔اپنے اہلہ خانہ سے محبت اور اپنی آخری سانس تک اپنی زندگی سے محبت کی!میرا دل غم سے بھرا ہوا ہے لیکن اس میں خوشی بھی ہے کیونکہ میرے نانا نے جو کچھ کیا اس سے ہمیں خوشی ملتی تھی اور اس کے لیے میں خود کو خوش قسمت محسوس کرتی ہوں اور شکر گزار ہوں کہ ان کی روشنی میں ہماری پرورش ہوئی۔۔ ہم دوبارہ ملیں گے'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
اس افسوسناک خبر بعد مداحوں اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان کے دوستوں نے تعزیت کا اظہار کیا۔ فلم ساز ہدایت کار کرن جوہر نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'آپ کو گلے لگانا چاہتا ہوں'۔ عالیہ کی والدہ اور تجربہ کار اداکارہ سونی رازدان نے بھی اپنے والد کو دل کو چھو جانے والی خراج تحسین پیش کی۔
سونی نے لکھا کہ 'ڈیڈی۔۔ ڈیڈی۔۔ نانا، ندنی، یہاں زمین پر ہمارا فرشتہ ہے۔ ہم اس بات کے شکرگزار ہیں کہ ہم آپ کو اپنا بلاسکتے ہیں۔ آپ کی تابندگی میں زندگی گزارنی کے لیے میں بہت مشکور ہوں۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں آپ کی رحم دل، پیار کرنے والے، نرم مزاج شخصیت کو جان پائی۔ آپ اپنے ساتھ ہمارا ایک حصہ لے جارہے ہوں لیکن ہم آپ کی روح سے کبھی جدا نہیں ہوں گے'۔