ETV Bharat / entertainment

Alia Bhatt Post: راکی اور رانی کی پریم کہانی کو پیار ملنے پر عالیہ بھٹ کا اظہار تشکر - راکی اور رانی کی کامیابی پر عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی اپنی حالیہ ریلیز فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کو ملی پذیرائی پر اظہار تشکر کیا ہے۔

راکی اور رانی کی پریم کہانی کو پیار ملنے پر عالیہ بھٹ کا اظہار تشکر

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 6:22 PM IST

کرن جوہر کی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی 28 جولائی کو ریلیز ہونے کے بعد سے ہی ناقدین اور ناظرین کی جانب سے اچھا رسپانس حاصل کر رہی ہے۔ پیر کو عالیہ بھٹ، جو فلم میں رانی چٹرجی کا کردار ادا کر رہی ہیں، نے انسٹاگرام پر فلم کو پیار دینے کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا ہے۔Alia Bhatt Post

عالیہ نے انسٹاگرام پر اپنے ساتھی اداکار رنویر سنگھ اور ہدایت کار کرن جوہر کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی۔ رنویر اور عالیہ دونوں کو سفید لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کرن نارنگی رنگ کی ٹی شرٹ میں پیچھے سے دونوں اداکار کو گلے لگاتے نظر آرہے ہیں۔ ان تینوں کو فلم کی کامیابی پر کیمرے کے سامنے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے عالیہ نے کیپشن میں لکھا کہ ' محبت ہے تو سب ہے۔۔۔۔ہمارے دل کی گہرائیوں سے اتنے سارے پیارے کے لیے شکریہ۔۔ہمیشہ شکر گزار رہوں گی۔ راکی، رانی اور اس کہانی کے میکر کی طرف سے پیار'۔ اس کے علاوہ اداکارہ نے ہیش ٹیگ میں فلم کے ٹائٹل کو بھی شامل کیا'۔

اتوار کو دھرما پروڈکشن نے سوشل میڈیا پر فلم کی باکس آفس کمائی کا اعداد و شمار بھی شیئر کیا۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق فلم نے اپنے تیسرے دن ہندوستان میں 19 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اس نے اپنی ریلیز کے پہلے دن 11.1 کروڑ اور دوسرے دن 16.05 کروڑ کی کمائی کی تھی۔ فلم کی کل کمائی اب تین دن کے بعد 46 کروڑ روپے ہوگئی ہے۔

یہ فلم راکی (رنویر سنگھ) اور رانی (عالیہ) کی محبت کی کہانی پر مبنی ہے، جو ایک مختلف پس منظر اور ثقافتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ فلم میں رنویر نے راکی کا کردار ادا کیا ہے، جو فٹنس کے شوقین ہیں اور جن کا ایک پنجابی خاندان سے تعلق ہے، جب کہ عالیہ کے کردار کا نام رانی ہے جو ایک بنگالی گھرانے سے تعلق رکھنے والی صحافی ہیں۔ اس میں دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

مزید پڑھیں:شیفون ساڑیوں میں عالیہ بھٹ کا خوبصورت انداز، دیکھیں یہ تصاویر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.