ETV Bharat / entertainment

Alia Bhatt Latest Picture عالیہ بھٹ نے ماں بننے کے بعد اپنی پہلی تصویر شیئر کی

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 12:19 PM IST

Updated : Nov 15, 2022, 5:35 PM IST

عالیہ بھٹ نے گزشتہ ہفتے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد اپنی پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور 6 نومبر کو والدین بنے تھے ہیں۔ Alia Bhatt Shares pic

عالیہ بھٹ نے ماں بننے کے بعد اپنی پہلی تصویر شیئر کی

ممبئی: عالیہ بھٹ نے گزشتہ ہفتے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد آج اپنی پہلی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ اداکار نے اپنے نئے کافی کپ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں لکھا ہے'ماما'۔ وہ ماں بننے کی خوشی اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی نظر آرہی ہیں۔Alia Bhatt Shares pic

عالیہ نے اپنی رہائش گاہ واستو میں اس کپ کے ساتھ تصویر لی ہے۔ اس تصویر میں عالیہ کا چہرہ تو دھندلا نظر آرہا ہے۔ کیمرے کا فوکس عالیہ کے 'مما' لکھے ہوئے کپ پر کیا گیا ہے۔ اس تصویر کے کیپشن میں عالی نے لکھا کہ ' یہ میں ہوں'۔

بہت سے مداحوں نے ان کی پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بچے کی تصاویر یا ماں اور بچے کی صحت کے بارے میں پوچھا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' ہمیں بچے کی تصویر دکھائیں۔ ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔ وہیں ایک مداح نے انہیں ' مما بھٹ' بھی کہا۔ ایک مداح نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ 'آئندہ خوبصورت سفر کے لیے دعا'۔

عالیہ بھٹ نے اپنی بچی کی آمد کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں لکھا تھا کہ' اور ہماری زندگی کی سب سے اچھی خبر آگئی ہے۔ ہماری بچی ہمارے پاس آگئی ہے۔۔۔ اور وہ کتنی جادوئی لڑکی ہے۔ ہم والدین بن کر محبت سے بھر گئے ہیں'۔ اس پوسٹ پر گیل گیڈوٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' مبارک ہو'۔ ساتھ میں انہوں نے دل والا ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔ عالیہ اور شوہر رنبیر کپور نے 6 نومبر کو رات 12:05 کے قریب ایک بچی کا استقبال کیا۔

جوڑے نے اس سال جون میں اپنے حمل کا اعلان کیا تھا۔ برہمسترا جوڑے نے 14 اپریل 2022 کو رنبیر کی ممبئی کی رہائش گاہ واستو میں شادی کی۔ عالیہ اور رنبیر کو حال ہی میں سائنس فائی ایکشن فلم برہمسترا: پارٹ 1- شیوا میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ جسے سامعین کی جانب سے زبردست ردعمل ملا ہے۔ آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں امیتابھ بچن اور مونی رائے نے بھی مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

رنبیر اگلی بار ہدایتکار لو رنجن کی رومانٹک کامیڈی فلم میں شردھا کپور کے ساتھ اور ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی گینگسٹر ڈرامہ فلم اینیمل میں رشمیکا مندانا ، انیل کپور اور بوبی دیول کے ساتھ نظر آئیں گے۔

دوسری جانب عالیہ ہدایت کار کرن جوہر کی فلم راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی میں رنویر سنگھ، دھرمیندر اور جیا بچن کے ساتھ نظر آئیں گی۔ وہ ہالی ووڈ میں بھی قدم رکھنے جارہی ہیں ۔اس کے بعد وہ پرینکا چوپڑا اور کترینہ کیف کے ساتھ جی لی زرا میں کام کرنے والی ہیں۔

مزید پڑھیں: Gal Gadot Wishes to Alia Bhatt: ہالی ووڈ اداکارہ گیل گیڈوٹ نے عالیہ بھٹ کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد بھیجی

Last Updated : Nov 15, 2022, 5:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.