ETV Bharat / entertainment

Alia Bhatt Discharged From Hospital: عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بیٹی کو گھر لے آئے - عالیہ بھٹ بیٹی کو گھر لے آئی

بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور جمعرات کو اپنی بیٹی کے ساتھ گھر پہنچے۔ جوڑے کو اپنی بیٹی کے ساتھ دیکھا گیا۔Alia Bhatt Discharged From Hospital

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بیٹی کو گھر لے آئے

author img

By

Published : Nov 10, 2022, 5:21 PM IST

ممبئی: عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپنی بچی کے ساتھ جمعرات کی صبح اپنے گھر واستو پہنچے۔ کار میں رنبیر کے ساتھ بیٹھی عالیہ کو سیاہ لباس میں دیکھا گیا۔ وہیں رنبیر اپنی بیٹی کو بانہوں میں پکڑے نظر آئے۔بالی ووڈ کے اسٹار جوڑے نے اتوار کو سر ایچ این ریلائنس ہسپتال میں اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا تھا۔ Alia Bhatt Discharged From Hospital

تینوں کو جمعرات کی صبح واستو پہنچتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہیں رنبیر کی ماں نیتو کپور کو بھی اسی وقت ان کے گھر پہنچتے دیکھا گیا۔

6 نومبر کو اپنے پہلے بچے کو جنم دینے والی عالیہ نے انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔عالیہ نے لکھا تھا ' اور ہماری زندگی کی سب سے اچھی خبر آگئی ہے۔ ہماری بچی ہمارے پاس آگئی ہے۔۔۔ اور وہ کتنی جادوئی لڑکی ہے۔ ہم والدین بن کر محبت سے بھر گئے ہیں'۔ اس پوسٹ پر گیل گیڈوٹ نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ' مبارک ہو'۔ ساتھ میں انہوں نے دل والا ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔

جون میں عالیہ نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر تصویر شیئر کرتے ہوئے حاملہ ہونے کا اعلان کر کے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔ رنبیر اور عالیہ کی شادی کے چند ماہ بعد ہی یہ خوشخبری مداحوں کو ملی تھی۔

دونوں نے اس سال اپریل میں اپنے گھر واستو میں خاندان کے چند افراد اور قریبی دوستوں کے سامنے شادی کی۔ اسٹار جوڑے نے شادی کرنے سے پہلے 5 سال سے زیادہ عرصے تک ڈیٹنگ کی تھی۔ ان کی محبت کی کہانی آیان مکھرجی کی برہمسترا کے سیٹ پر شروع ہوئی تھی، جو ان کی ایک ساتھ پہلی فلم بھی ہے۔

مزید پڑھیں: Gal Gadot Wishes to Alia Bhatt: ہالی ووڈ اداکارہ گیل گیڈوٹ نے عالیہ بھٹ کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد بھیجی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.