ETV Bharat / entertainment

Raksha Bandhan First Song Out: اکشے کمار کی آئندہ فلم 'رکشا بندھن' کا پہلا نغمہ ریلیز - اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن

اکشے کمار کی آئندہ فلم 'رکشا بندھن' کا پہلا نغمہ ' تیرے ساتھ ہوں میں' بدھ کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ Raksha Bandhan First Song Out

اکشے کمار کی آئندہ فلم 'رکشا بندھن' کا پہلا نغمہ ریلیز

author img

By

Published : Jun 30, 2022, 12:41 PM IST

ممبئی: اکشے کمار کی آنے والی فلم 'رکشا بندھن' کا پہلا گانا آخرکار ریلیز ہو گیا ہے اور اس کا نام 'تیرے ساتھ ہوں میں' ہے۔ 'سمراٹ پرتھوی راج' اداکار نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی فلم 'رکشا بندھن' کے گانے کا ٹیزر شیئر کیا۔ Raksha Bandhan First Song Out۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اکشے نے لکھا کہ 'زندگی کا سفر بھائی بہن اکیلے نہیں گزارتے کیونکہ ان کا ہاتھ پکڑنے کے لیے ان کے پاس بھائی یا بہن ہوتا ہی ہے۔ اس خوبصورت بندھن کا جشن ' تیرے ساتھ ہوں میں' کے ساتھ منائیں گے'۔

2 منٹ 54 سیکنڈ کا یہ نغمہ بھائی اور بہن کے درمیان ایک مضبوط بندھن، محبت اور لگاؤ کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ایک جذباتی نغمہ ہے جس میں ایک بھائی اپنی بہن کی شادی میں کن جذبات سے گزرتا ہے۔ آنند ایل رائے کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم کو ہمانشو شرما اور کنیکا ڈھلون نے لکھا ہے۔ اس فلم کو کیپ آف گڈ فلمز کے ساتھ مل کر کلر یلو پروڈکشنز، زی اسٹوڈیوز، الکا ہیرا نندانی نے پروڈیوس کیا ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں دہلی میں فلم کی شوٹنگ مکمل کی گئی تھی۔ ابتدائی طور پر فلم 21 جون 2021 کو ریلیز ہونے والی تھی۔ 'رکشا بندھن' کو آنند کے ساتھی اور نیشنل ایوارڈ یافتہ اسکرین رائٹر ہمانشو شرما نے لکھی ہے، جو 'زیرو'، 'رانجھنا' اور 'تنو ویڈس منو' جیسی فلموں کے لیے مشہور ہیں۔ کیپ آف گڈ فلمز اور کلر یلو پروڈکشن کے تعاون سے بننے والی یہ فلم 11 اگست 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔

سپر اسٹار اکشے کمار ایک بار پھر اپنی آنے والی فلم میں 'ٹوائلٹ ایک پریم کتھا' کی اداکارہ بھومی پیڈنیکر کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ بچن پانڈے اور سمراٹ پرتھویراج کے بعد 'رکشا بندھن' سال 2022 میں اکشے کمار کی تیسری فلم ہونے جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ باکس آفس پر اکشے کمار کا مقابلہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ ہونے والا ہے کیونکہ اس سال عامر کے کیرئیر کی اہم ترین فلم 'لال سنگھ چڈھا' ریلیز ہونے والی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.