ETV Bharat / entertainment

Akshay Kumar Tobacco Ad Dispute: تمباکو برانڈ کا اشتہار کرنے پر اکشے کمار نے معافی مانگی

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز اداکار کے ذریعہ کیے گئے ایک تمباکو برانڈ کے اشتہار کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد آج کھلاڑی نے تمباکو کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔Akshay KumarTobacco Ad Dispute

تمباکو برانڈ کا اشتہار کرنے پر اکشے کمار نے معافی مانگی

author img

By

Published : Apr 21, 2022, 12:34 PM IST

بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار کو آپ نے حال ہی میں ایک تمباکو کمپنی کے اشتہار میں دیکھا ہوگا۔ اس اشتہار میں کھلاڑی کے علاوہ اجے دیوگن اور شاہ رخ خان بھی نظر آئے تھے، لیکن اس اشتہار کے لیے دیوگن اور خان پر سوال نہیں اٹھے لیکن اکشے کو عوام کی جانب سے زبردست ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ جس کے بعد آج یعنی جمعرات کو اکشے کمار نے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمباکو کمپنی کے برانڈ ایمبیسیڈر کے عہدے کو چھوڑ رہے ہیں۔ Akshay Kumar Apologises for Tobacco Ad

اداکار نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ بھی کیا ہے اور لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر معافی بھی مانگی ہے۔ اداکار اپنے پوسٹ میں لکھتے ہیں کہ 'مجھے معاف کردیں۔ میں اپنے تمام مداحوں اور خیر خواہوں سے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔ گزشتہ کچھ دنوں میں آپ کی جانب سے ظاہر کیے جانے والے ردعمل نے مجھے بہت متاثر کیا ہے۔اگرچہ میں تمباکو کی حمایت نہیں کرتا اور نہ کروں گا۔ومل الائیچی کے ساتھ میری وابستگی کے بعد سامنے آئی آپ کے جذبات کا میں احترام کرتا ہوں۔ اس لیے پوری عاجزی کے ساتھ پیچھے ہٹ رہا ہوں'۔ Akshay Kumar Steps Back as Tobacco Comapny Ambassador

اکشے نے مستقبل میں انتہائی محتاط رہنے کا وعدہ بھی کیا۔ اداکار اپنے پوسٹ میں مزید لکھتےہیں کہ ' میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اشتہار سے ملی فیس کو ایک اچھے مقصد کے لیے خرچ کروں گا۔ برانڈ اس معاہدے کی قانونی مدت تک اشتہار کو نشر کرنا جاری رکھ سکتا ہے جو کہ مجھ پر پابند ہے، لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں مستقبل میں پورے احتیاط اور سمجھداری کے ساتھ فیصلہ کروں گا۔ اس کے بدلے میں میں ہمیشہ آپ کے پیار اور دعاؤں کا طلب گار رہوں گا'۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے بعد اکشے کمار بالی ووڈ کے دوسرے وہ مشہور شخصیت ہیں جنہیں ومل کے اشتہار میں کام کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، یہ کمپنی تمباکو کی مصنوعات بھی فروخت کرتا ہے۔ حال ہی میں ومل کے اشتہار میں شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کو اکشے کمار کا ومل فیملی میں شامل ہونے پر استقبال کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جس میں بالی ووڈ کے تین سپر اسٹار(اجے دیوگن، شاہ رخ خان اور اکشے کمار) ایک اشتہار میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ اس برانڈ کے ساتھ اکشے کی وابستگی کو ان کے مداحوں کی جانب سے اچھا ردعمل نہیں ملا۔ یہاں تک کے مداحوں نے اکشے کمار کی ایک پرانی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ شراب، سگریٹ اور دیگر منشیات کے بارے میں اپنی ناپسندیدگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ مداحوں کے ذریعہ اس ویڈیو کو شیئر کرنے کا مقصد اداکار کو یہ یاد دلانا تھا کہ اکشے نے ماضی میں کیا بات کی تھی اور وہ آج وہ اپنے اس کے متضاد کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Amir Khan New Photos: عامر خان اور بیٹے آزاد پھلوں کے راجا آم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نظر آئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.