حیدرآباد: اکشے کمار اور یامی گوتم کی فلم او ایم جی 2 کے ٹریلر کو ریلیز کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ آرٹ ڈائریکٹر نتن دیسائی کے انتقال کی وجہ سے فلم کے ٹریلر کی ریلیز کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ میکرز نے اب ٹریلر کو ریلیز کرنے کے لیے نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ اکشے کمار کی فلم او ایم جی 2 کا ٹریلر آج یعنی بدھ کو ریلیز ہونا تھا۔OMG 2 trailer release
انسٹاگرام اسٹوریز پر بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے ٹریلر لانچ کرنے کی خبر شیئر کی۔ اس کے بارے میں اپنے مداحوں کو مطلع کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 'نتن دیسائی کے انتقال کے بارے میں جان کر بے حد تک دکھ ہوا۔ وہ پروڈکشن ڈیزائن اور ہمارے سنیما برادری کا اتنا بڑا حصہ تھے۔ انہوں نے میری بہت سی فلموں میں کام کیا... یہ ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ ان کے احترام میں ہم او ایم جی 2 کا ٹریلر آج ریلیز نہیں کر رہے ہیں۔ اسے کل صبح 11 بجے ریلیز کیا جائے گا۔ اوم شانتی'۔
آرٹ ڈائریکٹر نتن کی بے وقت موت کے بعد میکرز نے ٹریلر کی ریلیز تاریخ کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے لگان، ہم دل دے چکے صنم، جودھا اکبر اور بہت سی فلموں میں کام کیا۔ 58 سالہ آرٹ ڈائریکٹر اپنے اسٹوڈیو میں مردہ پائے گئے۔ نتن کی موت کی خبر سن کر انڈسٹری صدمے میں ہے۔
پولیس کے مطابق نتن اپنے اسٹوڈیو میں مردہ پائے گئے ہیں اور شبہ ہے کہ ان کی موت خودکشی سے ہوئی ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، جبکہ ابھی تک کوئی سوسائڈ نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔
نتن کی بے وقت موت کی افسوسناک خبر کے بعد او ایم جی 2 کے ٹریلر کو اب ایک دن کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔ اکشے کمار کے مداحوں کو اب کچھ اور انتظار کرنے کی ضرورت ہے۔ میکرز کی جانب سے جاری کیے گئے پوسٹر اور ٹیزر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اکشے کمار بھگوان شیو کے کردار میں ہیں جبکہ پنکج ترپاٹھی بھگت کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ او ایم جی 2، 11 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔
مزید پڑھیں:OMG 2 new poster: اکشے کمار نے اپنی آئندہ فلم او ایم جی 2 کا پہلا پوسٹر شیئر کیا