ممبئی: ارجن کپور اور ملائیکا اروڑہ جو بالی ووڈ کے سب سے زیادہ پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک ہیں، اپنی زبردست کیمسٹری کے لیے جانے جاتے ہیں۔ ارجن کپور اکثر سوشل میڈیا پر ملائیکا کے لیے رومانوی پوسٹ شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اب محبت کے اس خاص دن کے موقع یعنی ویلینٹائن ڈے پر ملائیکا کے ساتھ اپنی ایک رومانوی تصویر شیئر کی ہے۔ حالانکہ ارجن نے اس پوسٹ کے کیشپن میں کچھ نہیں لکھا ہے صرف ایک دلا والا ایموجی شیئر کیا ہے۔Valentine Day 2023
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ارجن کپور نے ویلنٹائن ڈے پر اپنی محبت ملائیکا اروڑا کو خوبصورت انداز میں مبارکباد دی ہے۔ اس ویلنٹائن ارجن نے ملائیکا کے ساتھ ایک ان دیکھی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں ارجن ملائیکا کو پکڑے نظر آرہے ہیں جبکہ ملائیکا ارجن کے بازو پر اپنا ہاتھ رکھی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے بے حد خوبصورت لگ رہے ہیں۔ اس تصویر میں ملائیکا ایک کراپ ٹاپ اور اسکرٹ پہنی ہوئی نظر آرہی ہیں جبکہ ارجن نیلے رنگ کی شرٹ اور کالے رنگ کی پینٹ میں نظر آرہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی ویلنٹائن ڈے پر ارجن کپور کی یہ پیار بھری پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ مداح اور مشہور شخصیات اس پوسٹ کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔ ملائیکا نے بوائے فرینڈ ارجن کپور کی اس محبت بھری پوسٹ پر اپنا ردعمل بھی دیا ہے۔ ملائیکا نے اس پوسٹ پر دو سرخ دل والے ایموجیز شیئر کیے ہیں۔ اس کے علاوہ اتھیا شیٹی، شروتی ہاسن، طاہرہ کشیپ اور ایشا گپتا نے بھی اس پوسٹ کو پسند کیا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل ملائیکا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے ناشتے کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے مائی ویلنٹائن لکھ کر بوائے فرینڈ ارجن کپور کو مبارکباد دی تھی۔ ارجن اور ملائیکا وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر اپنے پیار کا اظہار کرتے نظر آہی جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں:Dream Girl 2 teaser: آیوشمان کھرانہ کی آئندہ فلم 'ڈریم گرل 2' کا ٹیزر ریلیز