ETV Bharat / entertainment

Bholaa second teaser: اجے دیوگن کا اپنی آئندہ فلم بھولا کے دوسرے ٹیزر میں دمدار اوتار سامنے آیا - بھولا کا دوسرا ٹیزر

اجے دیوگن نے منگل کو اپنی آئندہ فلم بھولا کے دوسرے ٹیزر کی نقاب کشائی کی۔ اداکار نے سوشل میڈیا پر ٹیزر شیئر کیا۔

اجے دیوگن کا اپنی آئندہ فلم بھولا کے دوسرے ٹیزر میں دمدار اوتار سامنے آیا

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 12:35 PM IST

ممبئی: اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر اجے دیوگن نے منگل کو اپنی آئندہ ایکشن تھرلر فلم بھولا کے دوسرے ٹیزر کی نقاب کشائی کی۔ اجے نے سوشل میڈیا پر اپنی آنے والی ایکشن فلم کی ایک نئی جھلک شیئر کی ہے۔ بھولا کے تازہ ترین ٹیزر میں اجے کو ایک دمدار ایکشن اوتار میں دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ فلم بھولا تمل ہٹ فلم کیتھی کا آفیشل ہندی ریمیک ہے اور اس کی ہدایت کاری اجے نے کی ہے۔ انہیں ایک 'ون مین آرمی' کے کردار کے طور پر دکھایا گیا جو سب کچھ اکیلے سنبھالنے کا دم رکھتا ہے، جو بہت سارے دشمنوں سے لڑتا ہے۔ اجے فلم کی ہدایتکاری کرنے کے علاوہ اس میں مرکزی کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

فلم میں تبو، سنجے مشرا، دیپک ڈوبریال، رائے لکشمی، اور مکرند دیشپانڈے بھی نمایاں کرداروں میں ہیں۔ یہ 30 مارچ 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیار ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے مجرم کے گرد گھومتی ہے جو جیل میں اپنی سزا کاٹنے کے بعد پہلی بار اپنی بیٹی سے ملاقات کرنے جارہ اہے۔اس کے ساتھ ایک زخمی پولیس افسر بھی ہوتا ہے اور اپنی منزل پر پہنچنے سے پہلے اسے منشیات فروشوں کے گروہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لُکیش کنگراج کی ہدایتکاری میں بنائی گئی اصل تمل فلم کو ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل ملے تھے اور اس نے باکس آفس پر بھی اچھی کمائی کی تھی۔

فلم بھولا سال 2008 میں آئی فلم یو می اور ہم، سال 2016 میں آئی شیوائے اور سال 2022 میں آئی فلم رن وے 34 کے بعد بطور ہدایتکار اجے کی چوتھی فلم ہونے والی ہے۔ سپر ہٹ دریشیم 2 کے بعد بھولا اجے کی پہلی فلم ہوگی جس نے باکس آفس پر 200 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا تھا۔ وہ اگلی بار پروڈیوسر بونی کپور کی آئندہ اسپورٹس ڈرامہ فلم میدان کے علاوہ ہدایت کار نیرج پانڈے کی آئندہ فلم اور روہت شیٹی کی سنگھم اگین میں دیپیکا پڈوکون کے مد مقابل نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:Tabu's First Look From Bholaa: فلم بھولا سے تبو کی پہلی جھلک، پولیس اہلکار کے کردار میں تبو کا دمدار انداز نظر آیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.