ETV Bharat / entertainment

Hindi Controversy: ہندی زبان پر اجے دیوگن کا کنڑ اداکار سے سوال، کچا سدیپ نے کہا کیا ہم بھارتی نہیں - اجے دیوگن کا ہندی زبان پر بیان

اجے دیوگن نے کنڑ اداکار کِچا سدیپ کو کہا کہ 'جب آپ کو لگتا ہے کہ ہماری قومی زبان ہندی نہیں ہے تو اپنی فلموں کی ہندی میں ڈبنگ کیوں کرتے ہو'۔ اس پر کِچا نے کہا کہ ' آپ نے میری باتوں کو غلط طریقے سے سمجھا، میں اسے تنازع نہیں بنانا چاہتا ہوں'۔ Ajay Devgan on Hindi

ہندی زبان پر اجے دیوگن کا کنڑ اداکار سے سوال، کچا سدیپ نے کہا کیا ہم بھارتی نہیں

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 8:03 PM IST

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ ہندی زبان پر دیے گئے بیان کے بعد ہوا ہنگامہ ابھی ختم ہوا ہی نہیں تھا کہ اس کی چنگاری اب بالی ووڈ تک پہنچ گئی۔ اس بار ساؤتھ اور ہندی سنیما کے دو بڑے اداکار اس موضوع پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے نظر آئے۔ دراصل ایک انٹرویو میں ساؤتھ فلموں میں زیادہ تر ویلن کا کردار ادا کرنے والے کچا سدیپ نے کہا تھا کہ 'ہندی ہماری قومی زبان نہیں ہے'۔ ظاہر ہے ان کے اس بیان پر تنازع تو ہونا ہی تھا لیکن حیرت کی بات ہے کہ اجے دیوگن، جو اکثر ملک کے اہم موضوعات پر خاموش نظر آتے ہیں، انہوں نے اس بار اپنا ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ ہندی ہماری قومی زبان تھی اور ہمیشہ رہے گی۔ Ajay Devgan and Kiccha Sudeep

اجے دیوگن نے ٹوئٹر پر کچا سدیپ کو ٹیگ کرتےہوئے لکھا کہ 'میرے بھائی، آپ کے مطابق اگر ہندی ہماری قومی زبان نہیں ہے تو آپ اپنی مادری زبان کی فلموں کو ہندی میں ڈبنگ کرکے کیوں ریلیز کرتے ہیں؟ ہندی ہماری مادری اور قومی زبان تھی اور ہمیشہ رہے گی، جن گن من'۔ Kiccha Sudeep on Hindi

  • .@KicchaSudeep मेरे भाई,
    आपके अनुसार अगर हिंदी हमारी राष्ट्रीय भाषा नहीं है तो आप अपनी मातृभाषा की फ़िल्मों को हिंदी में डब करके क्यूँ रिलीज़ करते हैं?
    हिंदी हमारी मातृभाषा और राष्ट्रीय भाषा थी, है और हमेशा रहेगी।
    जन गण मन ।

    — Ajay Devgn (@ajaydevgn) April 27, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

حالانکہ اجے کے اس ٹویٹ کے بعد کچا سدیپ بھی خاموش نہیں بیٹھے اور انہوں نے اس پر ٹویٹ کرتےہوئے لکھا کہ ' انہوں نے یہ بات کسی اور تناظر میں کہی تھی، لیکن لگتا ہے کہ آپ تک یہ بات غلط طریقے سے پہنچی ہے۔ شاید میں جب آپ سے ذاتی طور پر ملاقات کروں گا تب آپ کو سمجھا سکوں کہ یہ بیان کیوں دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں بات کو آگے نہیں بڑھانا چاہتا اور اس پر کوئی بحث شروع نہیں کرنا چاہتا'۔

  • Hello @ajaydevgn sir.. the context to why i said tat line is entirely different to the way I guess it has reached you. Probably wil emphasis on why the statement was made when I see you in person. It wasn't to hurt,Provoke or to start any debate. Why would I sir 😁 https://t.co/w1jIugFid6

    — Kichcha Sudeepa (@KicchaSudeep) April 27, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

جس کے بعد اجے دیوگن نے بھی ٹویٹ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جواب دیا کہ ' آپ میرے دوست ہو، غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے شکریہ۔ میں نے پوری فلم انڈسٹری کو ایک ہی مانا ہے۔ ہم تمام زبان کی عزت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں دوسرے بھی اسی طرح ہماری زبان کی عزت کریں۔ شاید ترجمہ میں کچھ چھوٹ گیا'۔

لیکن اجے کے اس جواب کے بعد کچا سدیپ نے ایک بار پھر ٹویٹ کیا ' سر آپ نے جو ہندی میں لکھا ہے وہ میں نے سمجھا، ہم نے ہندی کو پیار کیا، عزت دی اور سیکھا۔ برا مت مانیے لیکن اگر میں نے اپنا یہ ردعمل کنڑ زبان میں لکھا ہوتا تو ایسا ہی ہوتا، کیا ہم بھارت کے نہیں ہیں سر'۔

  • And sir @ajaydevgn ,,
    I did understand the txt you sent in hindi. Tats only coz we all have respected,loved and learnt hindi.
    No offense sir,,,but was wondering what'd the situation be if my response was typed in kannada.!!
    Don't we too belong to India sir.
    🥂

اس کے بعد پھر سے کچا سدیپ نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ ' سر ترجمہ اور تشریحات تناظر ہیں۔ پورے معاملے کو جانے بغیر ردعمل ظاہر نہیں کرنا چاہیے اور یہی معنی رکھتا ہے۔ اجے سر میں آپ پر کوئی الزام نہیں لگانا چاہتا لیکن اگر کسی تخلیقی بات کی وجہ سے آپ مجھے ٹویٹ کرتے تو مجھے زیادہ خوشی محسوس ہوتی'۔

  • Translation & interpretations are perspectives sir. Tats the reason not reacting wothout knowing the complete matter,,,matters.:)
    I don't blame you @ajaydevgn sir. Perhaps it would have been a happy moment if i had received a tweet from u for a creative reason.
    Luv&Regards❤️ https://t.co/lRWfTYfFQi

واضح رہے کہ کچھ دنوں قبل مرکزی داخلہ امت شاہ نے بھی ہندی زبان پر کچھ ایسا ہی بیان دیا تھا جس پر آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان نے اپنا ردعمل ظاہر کیا تھا۔

مزید پڑھیں:AR Rahman Responds to Amit Shah's Comment: امت شاہ کے ہندی زبان والے بیان پر اے آر رحمان کا ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.