ETV Bharat / entertainment

Aishwarya Rai Leaves for Cannes: ایشوریہ رائے بچن بیٹی کے ساتھ کانز روانہ، مداحوں کو پیچھے ہٹنے کی درخواست کی - بیٹی آرادھیا کے ساتھ ایشوریہ کانز میں

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو مداحوں سے پیچھے ہٹنے اور بیٹی آرادھیا کو راستہ دینے کی درخواست کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایشوریہ رائے بچن بھی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے فرانس روانہ ہوگئی ہیں۔

ایشوریہ رائے بچن بیٹی کے ساتھ کانز روانہ، مداحوں کو پیچھے ہٹنے کی درخواست کی

author img

By

Published : May 17, 2023, 12:06 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن ان بھارتی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو برسوں سے کانز فلم فیسٹیول میں باقاعدگی سے شرکت کر رہی ہیں۔ منگل یعنی 16 مئی کی رات کو ایشوریہ کو ممبئی کے ہوائی اڈے پر دیکھا گیا۔ اداکارہ اس سال بھی کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے ممبئی سے فرانس روانہ ہوئی ہیں۔ ایشوریہ کے ساتھ ان کی بیٹی آرادھیا بچن بھی تھیں اور ہمیشہ کی طرح وہ اپنی بیٹی کے حوالے سے محتاط نظر آئیں۔ ایک ویڈیو میں پاپرازیوں اور مداحوں سے گھری ایشوریہ بیٹی آرادھیا کو بھیڑ سے بچاتی نظر آرہی ہیں۔Aishwarya Rai leaves for Cannes

پاپرازی اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ایشوریہ کو بیٹی آرادھیا کے ساتھ اپنی کار سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جیسے ہی چند مداح سیلفی لینے کے لیے اسٹار کے قریب آتے ہیں آرادھیا اپنی ماں سے دور ہوتی نظر آتی ہیں۔ لیکن یہ دیکھ کر ایشوریہ مداحوں سے درخواست کرتی ہیں کہ وہ تھوڑا پیچھے ہٹ جائیں تاکہ آرادھیا کو چلنے کے لیے راستہ مل سکے۔

ہوائی اڈے پر ایشوریہ رائے کو کالے رنگ کے اوور کوٹ میں ملبوس دیکھا گیا، جبکہ آرادھیا نے نیلے رنگ کے ڈینم کے ساتھ گلابی رنگ کا ٹاپ پہنا ہوا تھا۔ آرادھیا گزشتہ کچھ برسوں سے کانز میں اپنی ماں ایشوریہ کے ساتھ جا رہی ہیں۔ پچھلے سال بھی آرادھیا کو ایشوریہ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 76ویں کانز فلم فیسٹیول 16 مئی کو شروع ہوا اور یہ 27 مئی تک جاری رہے گا۔ فیسٹیول کے پہلے دن بالی ووڈ کے ستارے جیسے سارہ علی خان، ایشا گپتا، مانوشی چھلر اور اروشی روتیلا 2023 کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئے۔ معروف فلمی میلے کے 76ویں ایڈیشن کا آغاز منگل کو ہوا۔

مزید پڑھیں:Aaradhya Bachchan turns 11: ایشوریہ رائے بچن نے اپنی بیاری بیٹی آرادھیا کو سالگرہ کی مبارکباد دی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.