ETV Bharat / entertainment

Ranbir-Alia Wedding: عالیہ اور رنبیر کی شادی سے پہلے فرح خان کا عالیہ کو ویڈیو کال، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل - عالیہ اور رنبیر کپور کی شادی کی تاریخ

عالیہ بھٹ کو شادی سے پہلے ہدایتکار فرح خان نے بوسٹن سے ویڈیو کال کیا ہے۔ ہونے والی دلہن سے بات کرنے کی فرح کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب گردش کر رہی ہے۔ Ranbir-Alia Wedding

عالیہ اور رنبیر کی شادی سے پہلے فرح خان کا عالیہ کو ویڈیو

author img

By

Published : Apr 12, 2022, 1:02 PM IST

بالی ووڈ جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی پر پورے بھارت کی نظر ہے۔ اس درمیان مشہور کوریوگرافر اور ہدایتکار فرح خان کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب گردش کر رہی ہے، جس میں وہ ہونے والی دلہن سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں فرح عالیہ سے بات کرتی نظر آرہی ہیں جو ان دنوں رنویر سنگھ کے ساتھ اپنی آئندہ فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ Farah Khan's Video call to Alia

عالیہ اپنی شادی سے پہلے اپنے کام کے تئیں کیے گئے وعدوں کو پورا کر رہی ہیں اور شادی کی تقریبات شروع ہونے سے قبل اپنی شوٹنگ کو مکمل کر رہی ہیں۔ حال ہی میں عالیہ کو ممبئی میں رنویر سنگھ کے ساتھ ایک گانے کی شوٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس شوٹنگ کے دوران ہی عالیہ کو مشہور ہدایتکار فرح خان کا ویڈیو کال آتا ہے، جس میں فرح خان رنبیر کے ساتھ عالیہ کی شادی کو لے کر کافی پرجوش نظر آرہی ہیں۔ ہم ایسا اس لیے کہہ رہے ہیں کیونکہ ان دونوں کی اس ویڈیو کال کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے۔ Ranbir-Alia Wedding Date

فرح جو ان دنوں بوسٹن میں ڈانس ورکشاپ لے رہی ہیں، وہ عالیہ کو کال کرتی ہیں۔ اس وائرل ویڈیو میں فرح عالیہ سے پوچھتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ 'تم مجھے یاد کر رہی ہو نا'؟ جس پر عالیہ جواب دیتی ہیں' بہت زیادہ'۔ اس ویڈیو میں عالیہ ایک کالے رنگ کے لہنگے میں ملبوس نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو میں عالیہ کے ساتھ رنویر سنگھ بھی نظر آرہے ہیں۔ لیکن جب فرح کے اطراف میں بیٹھے لوگوں کو اندازہ ہوتا ہے کہ کال پر عالیہ ہیں تو وہ ہونے والی دلہن کو 'مبارکباد' کہنا شروع کردیتے ہیں، جس پر عالیہ صرف مسکراتی ہوئی نظر آئیں۔ لیکن ان سب کے باوجود اداکارہ نے اپنی شادی کے بارے میں ابہام برقرار رکھا اور پوچھا کہ ' مبارکباد کس لیے'؟

واضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر کی شادی کو لے کر کئی خبریں سامنے آرہی ہیں۔ حال ہی میں عالیہ کے بھائی راہل بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ عالیہ اور رنبیر کی شادی 13 یا 14 اپریل کو نہیں ہونے والی ہے۔ When did Ranbir and Alia Marry

آپ کو بتادیں کہ محبت کی کہانی فلم برہمسترا کے سیٹ سے شروع ہوئی ہے۔ دونوں نے سال 2018 میں سونم کپور کی شادی میں ایک ساتھ شرکت کی تھی جس کے بعد سے دونوں کی پریم کہانی خبروں کی رونق بنی ہوئی ہے۔ اس جوڑے کو پہلی بار آیان مکھرجی کی فلم برہمسترا میں ایک ساتھ بڑے پردے پر دیکھا جائے گا۔فلم رواں سال 9 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ اس میں امیتابھ بچن اور مونی رائے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ Alia and Ranbir Love Story

مزید پڑھیں: Ranbir-Alia Wedding Postponed: کیا رنبیر اور عالیہ کی شادی ملتوی ہونے والی ہے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.