ETV Bharat / entertainment

Bastar Announcement: دی کیرالہ اسٹوری کے بعد سدیپتو سین کا ایک اور 'سچی کہانی' پر مبنی فلم کا اعلان - وپل شاہ اور سدیپتو سین کی فلم بستر

دی کیرالہ اسٹوری کے ہدایتکار سدیپتو سین اور پروڈیوسر وپل شاہ نے ایک اور فلم کے لیے ہاتھ ملا لیا ہے۔ اس فلم کے حوالے سے بھی ان کا دعوی ہے کہ یہ فلم ایک 'سچی کہانی' پر مبنی ہے۔ آئندہ فلم اگلے سال اپریل میں بڑے پردے پر ریلیز ہوگی۔

دی کیرالہ اسٹوری کے بعد سدیپتو سین کا ایک اور 'سچی کہانی' پر مبنی فلم کا اعلان

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 3:02 PM IST

ممبئی: متنازع فلم دی کیرالہ سٹوری کی باکس آفس کامیابی کے بعد ہدایت کار سدیپتو سین اور پروڈیوسر وپل شاہ نے پیر کو اپنے اگلے پروجیکٹ بستر کا اعلان کیا۔ میکرز کے مطابق ’بستر‘، جو ایک ’سچے واقعے‘ پر مبنی ہے 5 اپریل 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ Bastar announcement

وپل شاہ کی سنشائن پکچرز نے اپنے ٹویٹر پیج پر یہ اعلان کیا جو اس فلم کو پروڈیوس بھی کرے گی۔ پروڈکشن ہاؤس نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' ہم اپنے اگلے پروجیکٹ بستر کا اعلان کر رہے ہیں۔ ایک اور سچی کہانی سننے کے لیے تیار ہوجائیں جو آپ کو لاجواب کردے گی۔ 5 اپریل 2024 کےلیے اپنے کلینڈر کو نشان زد کرلیں'۔

واضح رہے کہ دی کیرالہ اسٹوری نے بھارت کے سیاسی ماحول میں ہلچل پیدا کردی تھی۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح کیرالہ کی خواتین کو دہشت گرد گروپ آئی ایس کے ذریعہ مذہب تبدیل کرنے اور گروپ میں شامل کرنے پر مجبور کیا گیا۔ اس فلم کو سدیپتو سین نے ڈائریکٹ کیا اور اسے وپل شاہ نے پروڈیوس کیا تھا۔ دی کیرالہ اسٹوری 5 مئی کو سنیماگھروں میں ریلیز ہوئی تھی جس میں ادا شرما، یوگیتا بہانی، سونیا بالانی اور سدھی ادنانی نےاداکاری کی۔

یہ فلم باکس آفس پر 200 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کے ساتھ سب سے کامیاب فلموں میں سے ایک بن کر ابھری۔ وہیں کئی ریاستوں میں فلم کو پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ مغربی بنگال کی حکومت نے ریاست میں امن و امان برقرا رکھنے اور تمام طبقات کے درمیان کشیدگی پیدا ہونے کے خوف سے فل پر پابندی عائد کردی تھی۔ تمل ناڈو کے تھیٹروں نے امن و امان کی صورتحال اور شائقین کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فلم کی نمائش روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اسے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں جیسے مدھیہ پردیش، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور ہریانہ میں بھی ٹیکس فری کیا گیا تھا۔

تجارتی کامیابی کے باوجود دی کیرالہ اسٹوری کے میکرز نے ابھی تک فلم کی او ٹی ٹی ریلیز کا کوئی ارادہ نہیں کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق میکرز کو ابھی تک کسی بڑے او ٹی ٹی پلیٹفارم کی جانب سے کوئی پیشکش موصول نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.