ETV Bharat / entertainment

Ram Charan to buy Adipurush tickets: رنبیر کپور کے بعد رام چرن آدی پروش کی 10 ہزار ٹکٹیں خریدیں گے - آدی پروش کی ٹکٹیں

رنبیر کپور کے بعد اب رام چرن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ پسماندہ بچوں اور مداحوں کے لیے فلم آدی پروش کی 10 ہزار ٹکٹوں کو خریدیں گے۔ تاہم اداکاروں نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔

رنبیر کپور کے بعد رام چرن آدی پروش کی 10 ہزار ٹکٹیں خریدیں گے

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 1:09 PM IST

حیدرآباد: پربھاس اور کریتی سینن کی فلم ادی پروش اپنی ریلیز کی تاریخ کے قریب ہے۔ جہاں فلم کے حوالے سے شائقین کی توقعات عروج پر پہنچ چکی ہے وہیں مشہور شخصیات بھی فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس سے قبل رنبیر کپور کی جانب سے پسماندہ بچوں کے لیے فلم آدی پروش کی 10 ہزار ٹکٹوں کو اسپانسر کرنے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ اس کے بعد اب آر آر آر اسٹار رام چرن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ پسماندہ بچوں اور شائقین میں 10,000 ٹکٹیں تقسیم کریں گے۔Ram Charan to buy Adipurush tickets

اس ہفتے کے شروع میں رنبیر کے آدی پروش کی 10 ہزار ٹکٹ خریدنے کی خبریں سامنے آئیں۔ تاہم، اداکار یا ان کی ٹیم کی جانب سے اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ اب اس کے کچھ دن بعد رام چرن کے غریب بچوں کے لیے 10 ہزار ٹکٹوں کو اسپانسر کیے جانے کی آن لائن خبریں منظر عام پر آئی ہیں جبکہ اداکار کی طرف سے اس پر کچھ بھی نہیں کہا گیا ہے۔

ان دونوں اداکاروں سے پہلے ابھیشیک اگروال، جنہوں نے دی کشمیر فائلز کو مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا، نے بھی اعلان کیا کہ وہ 10 ہزار سے زیادہ آدی پروش ٹکٹ خریدیں گے۔ اگروال نے اپنے ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ وہ تلنگانہ کے سرکاری اسکولوں، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہومز میں آدی پورش کی ٹکٹ تقسیم کریں گے۔

وہیں تروپتی میں آدی پروش کے ٹریلر ایونٹ کے دوران اوم راوت نے فلم کے پروڈیوسروں سے درخواست کی کہ ہر تھیٹر میں، جہاں بھی فلم آدی پروش چلائی جا رہی ہے، وہاں بھگوان ہنومان کے اعزاز میں ایک سیٹ خالی چھوڑ دیا جائے ۔ راوت کا ماننا ہے کہ جب بھی رامائن پڑھی جاتی ہے یا دکھائی جاتی ہے تب بھگوان ہنومان موجود ہوتے ہیں۔

آدی پروش 16 جون کو ہندی، تیلگو، تمل، کنڑ اور ملیالم میں ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ پربھاس اور کریتی کے علاوہ سیف علی خان، سنی سنگھ اور دیودتا ناگے نے اداکاری کی۔ اس افسانوی ڈرامہ کو ملک بھر میں 6200 سے زیادہ اسکرینوں پر ریلیز کیا جائے گا جبکہ صرف ہندی ورژن کو 4 ہزار سے زائد اسکرینز پر ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Seat Vacant For Lord Hanuman: آدی پروش کے میکرز نے تمام تھیٹروں میں بھگوان ہنومان کیلئے ایک سیٹ خالی چھوڑنے کا فیصلہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.