برطانوی سیریز دی نائٹ منیجر کے ہندی ریمیک کا ٹریلر آج ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ایک ہوٹل کا عام ملازم انڈر کور ایجنٹ بننے کے بعد اسلحہ اسمگلنگ کے خطرناک دنیا میں قدم رکھتا ہے۔ تاہم ایک بار جب وہ کسی مشن کا حصہ بننےکا فیصلہ کرتا ہے تب اسے اپنی جان کی بازی لگانے کا بھی ڈر نہیں ہوتا۔ یہ آئندہ سیریز ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار میں ریلیز ہوگی جس میں آدتیہ رائے کپور اور انیل کپور مرکزی کردار میں ہوں گے۔ ان کے علاوہ سوبھیتا دھولیپالا، تلوتما شومے، ساسوتا چٹرجی اور روی بہل بھی اہم کردار میں ہیں۔The Night Manager trailer
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
سیریز میں خطرناک اسلحہ ڈیلر شیلندر رنگٹا کا کردار ادا کرنے والے انیل نے ٹویٹر پر اس کا ٹریلر شیئر کیا ہے اور انہوں نے لکھا ہے کہ ' ایک خوفناک اسلحہ ڈیلر، ایک نائٹ منیجر اور محبت اور دھوکہ دہی کا ایک خطرناک کھیل۔ یہ شوٹائم ہے۔ دی نائٹ منیجر ہاٹ اسٹار اسپیشل پر 17 فروری سے نشر ہوگا'۔ ٹریلر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس کی شوٹنگ بیرون مالک کے خوبصورت علاقوں میں بھی کی گئی ہے۔ ٹریلر میں شیلندر کے اسلحہ اسمگلنگ کے وسیع نیٹورک کو دکھایا گیا ہے۔ آدتیہ کپور سیریز میں شان سینگپتا کا کردار ادا کرنے والے ہیں جو ایک ہوٹل کا نائٹ منیجر ہوتا ہے۔ لیکن بعد میں تلوتما شومے کا کردار انہیں جاسوسی کرنے کی ذمہ داری دیتا ہے اور وہ ہوٹل میں قیام کرنے آئے اسلحہ ڈیلر شیلندر رنگٹا پر نظر رکھنا شروع کردیتا ہے۔ یہ اسپائی تھرلر سیریز، جو 17 فروری کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہونے والا ہے، کی ہدایتکاری سندیپ مودی نے کی ہے۔
-
A dreaded arms dealer, a night manager and a dangerous game of love and betrayal - it's showtime!#HotstarSpecials #TheNightManager streaming from 17th Feb only on @disneyplusHS #TheNightManagerOnHotstar #TheNightManagerTrailerOutNow pic.twitter.com/Kwu8VSl0T0
— Anil Kapoor (@AnilKapoor) January 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">A dreaded arms dealer, a night manager and a dangerous game of love and betrayal - it's showtime!#HotstarSpecials #TheNightManager streaming from 17th Feb only on @disneyplusHS #TheNightManagerOnHotstar #TheNightManagerTrailerOutNow pic.twitter.com/Kwu8VSl0T0
— Anil Kapoor (@AnilKapoor) January 20, 2023A dreaded arms dealer, a night manager and a dangerous game of love and betrayal - it's showtime!#HotstarSpecials #TheNightManager streaming from 17th Feb only on @disneyplusHS #TheNightManagerOnHotstar #TheNightManagerTrailerOutNow pic.twitter.com/Kwu8VSl0T0
— Anil Kapoor (@AnilKapoor) January 20, 2023
واضح رہے کہ یہ سیریز مشہور برطانوی سیریز کا ہندی ریمیک ہے جس کی ہدایتکاری مشہور آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز سوزین بیئر نے کی تھی۔ اس میں ٹام ہلڈلسٹن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔وہیں انیل کپور اس سیریز کے علاوہ اس سال رنبیر کپور اور رشمیکا مندانا کے ساتھ سندیپ وانگا ریڈی کی فلم اینیمل میں نظر آئیں گے۔ وہیں آدتیہ بھی فلم میٹرو۔۔۔۔ ان دنوں اور تھڑام کے ریمیک میں کام کرنے والے ہیں۔