ETV Bharat / entertainment

Adipurush box office collection: فلم آدی پروش کے آٹھویں دن کی کمائی میں بڑی گراوٹ، کئی شوز منسوخ ہوئے - آدی پروش کے شوز منسوخ

پربھاس اور کریتی سینن کی فلم آدی پروش کی باکس آفس کمائی میں گراوٹ جاری ہے۔ فلم نے ریلیز کے آٹھویں دن سب سے کم کمائی کی ہے۔ جانیے جمعہ کے روز اوم راوت کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے کتنی کمائی کی۔

فلم آدی پروش کے آٹھویں دن کی کمائی میں بڑی گراوٹ

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 10:26 AM IST

حیدرآباد: پربھاس اور کریتی سینن کی فلم آدی پروش ریلیز کے پہلے ہفتے زبردست کمائی کرنے کے بعد اب باکس آفس پر ناکام ہوتی نظر آرہی ہے۔ فلم نے اپنی ریلیز کے آٹھویں دن سب سے کم کاروبار کیا ہے۔ اوم راوت کی ہدایتکاری میں بنی فلم شائقین کو سنیماگھروں کی جانب راغب کرنے میں ناکام رہی ہے۔Adipurush box office collection

ریلیز کے آٹھویں دن آدی پروش نے اب تک کی سب سے کم کمائی درج کی ہے۔ اس فلم کو ٹی سیریز کی جانب سے پروڈیوس کیا گیا ہے۔ انڈسٹری ٹریکر ساکنلک کے مطابق آدی پروش نے آٹھویں تمام زبانوں میں بھارت میں 3.25 کروڑ روپے کی کل کمائی کی ہے۔ آدی پروش نے گھریلو باکس آفس پر مجموعی طور پر تقریبا 263.15 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ یہاں تک کہ جمعہ کے روز صرف 11.20 فیصد لوگ فلم کا ہندی ورژن دیکھنے سنیماگھر پہنچے۔ رپورٹس یہ بھی بتاتی ہیں کہ تھیٹروں میں لوگوں کی کم تعداد کی وجہ سے بہت سے شوز منسوخ بھی کر دیے گئے تھے۔

اوم راوت کی رامائن اس وقت سے تنازع کا شکار رہی ہے جب میکرز نے گزشتہ سال فلم کا ٹیزر شیئر کیا تھا۔ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے لے کر فلم کے خراب ڈائیلاگ اور وی ایف ایکس تک میکرز نے شائقین کو اس فلم سے دور رہنے کے کئی وجوہات دیے ہیں۔16 جون کو ہندی، تیلگو، کنڑ، ملیالم اور تمل میں ملک بھر میں ریلیز ہونے والی آدی پروش نے صرف تین دنوں میں 340 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ لیکن فلم کے باکس آفس کمائی میں زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی جب سوشل میڈیا میں ایک بڑی تعداد نے فلم کی تنقید کی۔

مزید پڑھیں: Adipurush Controversy in Nepal: نیپال حکومت نے آدی پروش کے علاوہ ہندی فلموں کی نمائش دوبارہ شروع کردی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.