ETV Bharat / entertainment

Adipurush box office collection: آدی پروش کی باکس آفس پر جدوجہد جاری، فلم 300 کروڑ روپے کے ہدف سے چند میل دور

author img

By

Published : Jun 29, 2023, 11:33 AM IST

اوم راوت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم آدی پروش نے 13 ویں دن باکس آفس پر اب تک کی سب سے کم کمائی ہے۔ تجارتی ماہرین کا خیال ہے کہ فلم جلد ہی سنیماگھروں کی اسکرینوں کو الوداع کہہ دے گی۔

آدی پروش کی باکس آفس پر جدوجہد جاری
آدی پروش کی باکس آفس پر جدوجہد جاری

حیدرآباد: پربھاس، کریتی سینن، اور سیف علی خان کی فلم آدی پروش کی بدھ کی روز کی کمائی اب تک کی سب سے کم رہی ہے۔ بدھ کو تقریباً 1.5 کروڑ روپے کے بزنس کے ساتھ فلم مقامی مارکیٹ میں 300 کروڑ روپے کا ہدف حاصل کرنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور تجارتی ماہرین کے مطابق فلم تھیٹروں میں اب اپنی آخری سانسیں گن رہی رہی ہے۔Adipurush box office collection

اوم راوت کی ہدایت کاری اور منوج منتشیر شکلا کے لکھے مکالموں کے ساتھ فلم جمعرات سے ایک نئے چیلنج کا سامنا کرے کی کیونکہ جمعرات کو کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی فلم 'ستیہ پریم کی کتھا' ریلیز ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ او ٹی ٹی پلیٹفارم نیٹفلکس پر اسی دن لسٹ اسٹوریز 2 بھی ریلیز ہوگی۔

انڈسٹری ٹریکر ساکنلک رپورٹ کے مطابق 1.5 کروڑ روپے کی کمائی کے ساتھ فلم نے تمام زبانوں میں گھریلو باکس آفس پر مجموعی طور پر 281 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ اس کے علاوہ ستیہ پریم کی کتھا کی ریلیز کے ساتھ آدی پروش تھیٹر کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔ اس نئی ریلیز کے ساتھ آدی پروش کے میکرز بھی پریشان ہیں کہ کیا یہ فلم بھارت میں 300 کروڑ روپے تک پہنچ پائے گی۔

جیسا کہ آدی پروش کی باکس آفس کمائی میں مسلسل گراوٹ دیکھی گئی ہے وہیں فلم تنازعات میں بھی گھری ہوئی ہے۔ فلم کے ڈائیلاگ میں تبدیلیوں کے باوجود فلم کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بدھ کے روز، الہ آباد ہائی کورٹ نے رامائن کے کرداروں کو پیش کرنے کے ان کے "انتہائی شرمناک انداز" پر آدی پروش کے میکرز سے سوال کیا اور ان سے کہا کہ اگر قرآن کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک کیا گیا ہوتا تو امن و امان کا تصور کرنا مشکل ہوتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.