ETV Bharat / entertainment

Adipurush box office collection: آدی پروش کی 11 ویں دن کی بھی باکس آفس کمائی امید سے کم رہی - آدی پروش کی کمائی

پربھاس، کریتی سینن اور سیف علی خان کی فلم کی باکس آفس کمائی روز بروز کم ہوتی جارہی ہے۔ ناقدین اور شائقین کی جانب سے یکساں طور پر تنقید کا سامنا کرنے والی فلم کی کمائی میں گراوٹ جاری ہے۔ جانیے فلم نے 11 ویں دن کتنی کمائی کی۔

آدی پروش کی 11 ویں دن کی بھی باکس آفس کمائی امید سے کم رہی

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 11:49 AM IST

حیدرآباد: پربھاس، کریتی سینن اور سیف علی خان کی فلم آدی پروش کے باکس آفس پر بحالی کے کوئی آثار نہیں نظر آرہے ہیں۔ تنقید کی زد میں آنے کے بعد شائقین کی گنی چنی تعداد ہی فلم دیکھنے کےلیے سنیما گھروں کی جانب رخ کر رہی ہے۔ اوم راوت کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے گھریلو باکس آفس میں اب تک کی سب سے کم کمائی درج کی ہے۔Adipurush box office collection

ٹیزر ریلیز ہونے تک آدی پروش کو وبائی مرض کے بعد ہندی سنیما کے لیے ایک گیم چینجر فلم سمجھا جاتا تھا۔ تاہم ٹیزر یہاں تک کہ ٹریلر کی ریلیز کے بعد بھی لوگوں کو تھوڑی امید تھی کہ یہ فلم باکس آفس کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔ لیکن فلم میں استعمال کیے گئے عجیب و غریب وی ایف ایکس اور خراب ڈائیلاگ نے فلم کی ناؤ کو ساحل تک پہنچنے سے پہلے ہی غرق کردیا۔

فلم نے ریلیز کے پہلے دو دن زبردست کمائی کی لیکن پہلے ہفتے کے آخر تک اس کی کمائی میں کمی دیکھی گئی۔ یہ گراوٹ فلم کے گیارویں دن بھی جاری رہی۔ انڈسٹری ٹریکر Sacnilk کے مطابق آدی پروش نے تمام زبانوں میں باکس آفس پر گیارویں دن 1.75 کروڑ روپے کا کروبار کیا ہے۔ جس کے بعد آدی پروش نے بھارت میں مجموعی طور پر اب تک 277.50 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

گیارویں دن گھریلو مارکیٹ میں آدی پروش تقریبا 8.06 فیصد شائقین کو اپنی جانب مبذول کرنے میں کامیاب ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق تھیٹر میں کوئی دیگر فلم نہ ہونے کے باوجود بھی لوگوں کی بہت کم تعداد ہی آدی پروش دیکھنے پہنچی ہے۔ شائقین کو سنیما گھروں کی طرف راغب کرنے کی بیکار کوشش میں فلم میکرز نے ٹکٹ کی قیمتیں بھی گھٹا کر 112 روپے کر دیں۔ ٹی سیریز کی پروڈیوس کردہ فلم آدی پروش 16 جون کو ہندی، تمل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم میں ریلیز ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.