ETV Bharat / entertainment

Adipurush Box Office Collection: تنقید کے بعد فلم آدی پروش کی باکس آفس کمائی میں زبردست گراوٹ

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 10:59 AM IST

اوم راوت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم آدی پروش اپنے پہلے ویک اینڈ میں 200 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کرنے کے بعد باکس آفس پر منہ کے بل گرپڑی ہے۔ جانیے پربھاس، کریتی سینن اور سیف علی خان کی فلم نے کتنی کمائی کی ہے۔

تنقید کے بعد فلم آدی پروش کی باکس آفس کمائی میں زبردست گراوٹ

حیدرآباد: پربھاس، کریتی سینن اور سیف علی خان کی اداکاری والی فلم آدی پروش کی کام کاج والے دن باکس آفس کمائی پر زبردست گرواٹ آئی ہے۔ منگل کے روز فلم کی کمائی میں اور بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ کئی زبانوں میں ریلیز ہونے والی اس فلم نے بھارت میں منگل کو صرف 10 کروڑ کی کمائی کی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ فلم پر ہوئی تنقید نے کمائی پر برا اثر مرتب کیا ہے۔ شائقین اور ناقدین نے آدی پروش کے مکالمے اور رامائن کی کہانی کو جدید رنگ دینے پر فلم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم نے منگل کو بھارت کی تمام زبانوں میں صرف 10.80 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ آدی پروش نے ہفتے کے آخر میں 220 کروڑ روپے کی کمائی کے بعد پیر کو گھریلو باکس آفس پر 20 کروڑ روپے کمائے۔ پروڈکشن بینر ٹی سیریز کے مطابق پیر تک فلم نے عالمی سطح پر مجموعی طور پر 375 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے اور اب منگل کی باکس آفس کلیکشن دیکھ کر لگتا ہے کہ اس میں بہت گرواٹ آئی ہے۔

ایک انٹرویو میں ڈسٹری بیوٹر-ایگزیبیٹر اکشے راٹھی نے اتوار کو بتایا کہ آدی پروش نے ٹکٹ کھڑکی پر اپنے کاروبار میں 65 فیصد گراوٹ دیکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شائقین کا اپنا ذہن ہوتا ہے اور ہمیں اسے قبول کرنا چاہیے، یہ گراوٹ لوگوں کی فلم کو پسند نہ کرنے کی وجہ سے ہوئی، یہ بدقسمتی کی بات ہے۔ 65 سے 70 فیصد تک کمائی میں گراوٹ آئی ہے۔

مقبول ٹی وی شو رامائن کے اداکاروں ارون گوول، سنیل لہڑی، اور دپیکا چِکھلیا، یہاں تک کہ مہابھارت کے مکیش کھنہ نے مختلف وجوہات کی بنا پر آدی پروش پر تنقید کی ہے۔ واضح رہے کہ ایک تجارتی انجمن آل انڈین سائن ورکرز ایسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھ کر آدی پروش پر پابندی لگانے کی درخواست کی ہے۔

مزید پڑھیں:Adipurush controversy: اوم راوت کی فلم آدی پروش میں بھگوان رام کے 'اینگری مین' اوتار پر وضاحت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.