ETV Bharat / entertainment

Adipurush Box Office Collection: آدی پروش کے باکس آفس کلیکشن میں 12 ویں دن بھی گراوٹ جاری

author img

By

Published : Jun 28, 2023, 11:10 AM IST

پربھاس اور کریتی سینن کی فلم آدی پروش باکس آفس پر آخری سانس لے رہا ہے۔ جانیے فلم آدی پروش نے اپنی ریلیز کے 12ویں دن کتنی کمائی کی ہے۔

آدی پروش کے باکس آفس کلیکشن میں 12 ویں دن بھی گراوٹ جاری

حیدرآباد: اوم راوت کی فلم آدی پروش نے سنیماگھروں میں 12 دن مکمل کرلیے ہیں۔ آدی پروش کے باکس آفس پر اچھا کاروبار کرنے کی امید تھی تاہم مضبوط اسٹار کاسٹ اور دمدار بجٹ کے باوجود فلم باکس آفس پر آخری سانس لے رہی ہے۔ 500 کروڑ روپے کے مبینہ بجٹ پر بننے والی اس فلم نے شائقین کو اداس کردیا ہے۔ باکس آفس کے 12ویں دن بھی آدی پروش کی باکس آفس پر کم کمائی درج کی گئی ہے۔Adipurush box office collection

اوم روات کا نظریہ شائقین کی توقعات پر پورا کھرا نہیں اتر پائی۔ یہ فلم رامائن پر مبنی ہے۔فلم کو اپنے خراب ڈائیلاگ، خراب وی ایف ایکس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر لوگوں کی شدید غصے کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلیز کے پہلے دن ہوئی زبردست کمائی کے باوجود شائقین کی تنقید نے لوگوں کو آدی پروش دیکھنے سے روک دیا جس نے فلم کے باکس آفس کلیکشن پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

ریلیز کے پہلے دن 140 کروڑ روپے کے ساتھ شروعات کرنے والی آدی پروش نے پہلے تین دن باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔ تاہم یہ رفتار جلد ہی باکس آفس سے غائب نظر آئی ہے۔ انڈسٹری ٹریکر ساکنلک کے مطابق آدی پروش نےبھارت میں 12 ویں تمام زبانوں میں مجموعی طور پر تقریباً 1.90 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ 12 ویں دن تقریبا 7.23فیصد لوگوں نے ہی فلم دیکھنے کے لیے سنیماگھروں کا رخ کیا۔

اس فلم کو ٹی سیریز، رات، پرساد سوتار، ریٹروفائل کے راجیش نائر، یو وی کریشین کے وامسی نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا گیا۔ آدی پروش کو ہندی، تیلگو، کنڑ، ملیالم، اور تمل میں ریلیز کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: Adipurush box office collection: آدی پروش کی 11 ویں دن کی بھی باکس آفس کمائی امید سے کم رہی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.