ETV Bharat / entertainment

Adil Khan confirms marriage with Rakhi: عادل خان نے راکھی ساونت کے ساتھ شادی کی تصدیق کی، خاموشی اختیار کرنے کی وجہ بھی بتائی - عادل خان اور راکھی ساونت کی شادی

راکھی ساونت سے شادی کی خبروں پر تبصرہ کرنے سے گریز کرنے کے بعد بالآخر عادل خان نے اداکارہ کے ساتھ اپنی شادی کی تصدیق کردی ہے۔ دونوں نے سال 2022 میں شادی کی تھی لیکن انہوں نے اپنی شادی کا عوامی طور پر کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔

عادل خان نے راکھی ساونت کے ساتھ شادی کی تصدیق کی، خاموشی اختیار کرنے کی وجہ بھی بتائی

author img

By

Published : Jan 16, 2023, 4:36 PM IST

ممبئی: عادل خان درانی نے اب پیر کے روز باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ انہوں نے بگ باس کی سابق کنٹیسٹنٹ راکھی ساونت سے شادی کی ہے۔ عادل کا یہ بیان کافی ڈرامے کے بعد سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل عادل نے راکھی سے اپنی شادی پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد راکھی کو پاپرازیوں کے سامنے روتے ہوئے اور اپنے درد کو بانٹتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ لیکن اب انسٹاگرام پر عادل نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' آخرکار میں یہ اعلان کرتاہوں۔ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں نے راکھی سے شادی نہیں کی، کچھ چیزیں سنبھالنی تھیں، اس لیے خاموش رہنا پڑا، راکھی ہماری شادی شدہ زندگی خوشگوار ہو'۔Adil Khan confirms marriage with Rakhi

حال ہی میں راکھی نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا تھا کہ ان کی شادی عادل سے 2022 میں ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے مبینہ نکاح نامے کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شادی گزشتہ سال 29 مئی کو ہوئی تھی۔ جب سے راکھی نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی خبر بریک کی ہے، تب سے کئی رپورٹس منظر عام پر آئیں جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عادل نے راکھی سے شادی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جس کے بعد سے ان دونوں کی تصاویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہیں۔

عادل کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس خبر کی باضابطہ تصدیق کرنے کے فوراً بعد دوستوں اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو شادی کی ڈھیر سارے پیغامات مل رہے ہیں۔ وہیں راکھی نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'شکریہ جان بہت سارا پیار'۔ اداکارہ دیوولینا بھٹاچارجی نے لکھا کہ 'مبارک ہو'۔ وہیں ایک مداح نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ 'مبارک ہو عادل سر اور راکھی میم۔۔۔آپ لوگ ہمیشہ ساتھ رہیں'۔ اس سے قبل راکھی نے ایک انسٹاگرام ریل ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں وہ عادل کو ہار پہناتے ہوئے نظر آرہی تھی۔ اس ویڈیو میں راکھی ہلکے گلابی رنگ کے شرارا میں ملبوس نظر آرہی ہیں جبکہ عادل نے ایک ساہ ٹی شرٹ اور نیلے رنگ کا ڈینم پہن رکھا ہے۔ راکھی ساونت نے پہلے رتیش راج سے شادی کی تھی۔ دونوں سلمان خان کے رئیلٹی شو بگ باس 15 میں بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ اس سے پہلے راکھی ابھیشیک اوستھی کے ساتھ رشتے میں تھیں لیکن انہوں نے بعد میں اس سے علیحدگی اختیار کرلی اور مبینہ طور پر یہ رشتہ ختم کردیا۔

مزید پڑھیں:Taslima Nasreen on Rakhi Sawant: راکھی کی عادل خان سے شادی پر تسلیمہ نسرین کا بیان' راکھی ساونت کو بھی اسلام قبول کرنا پڑا'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.