حیدرآباد: ہندی فلم صنعت میں کئی فلموں میں ادارکای کے جوہر دکھانے اور معروف فلموں 'برہم چاری'، 'میرا نام جوکر' بمبئی ٹو گوا اور 'کٹی پتنگ' جیسی فلموں سے مشہور اداکار جونیئر محمود کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ ان کے دوست رحیم سید نے کہاکہ کینسر جگر اور جسم کے دیگر حصوں میں پھیل چکا ہے۔
-
Junior Mehmood, yesteryear’s adorable child star, is in hospital with 4th stage cancer. He has expressed his wish to meet Jeetendra whom he often co-starred with n childhood friend Sachin Pilgaonkar to visit him,please Jeetendra saab,Sachinji grant him what cld be his last wish. pic.twitter.com/rkLHeLqxlS
— khalid mohamed (@Jhajhajha) December 5, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">Junior Mehmood, yesteryear’s adorable child star, is in hospital with 4th stage cancer. He has expressed his wish to meet Jeetendra whom he often co-starred with n childhood friend Sachin Pilgaonkar to visit him,please Jeetendra saab,Sachinji grant him what cld be his last wish. pic.twitter.com/rkLHeLqxlS
— khalid mohamed (@Jhajhajha) December 5, 2023Junior Mehmood, yesteryear’s adorable child star, is in hospital with 4th stage cancer. He has expressed his wish to meet Jeetendra whom he often co-starred with n childhood friend Sachin Pilgaonkar to visit him,please Jeetendra saab,Sachinji grant him what cld be his last wish. pic.twitter.com/rkLHeLqxlS
— khalid mohamed (@Jhajhajha) December 5, 2023
انہوں نے مزید کہاکہ 'وہ 2 ماہ سے بیمار تھے اور شروع میں ہم نے سوچا تھاکہ شاید انہیں کوئی معمولی مسئلہ ہے لیکن اس کے بعد اچانک ان کا وزن کم ہونا شروع ہو گیا اور جب میڈیکل رپورٹس آئیں تو بتایا گیاکہ جگر اور پھیپھڑوں میں کینسر ہے اور آنت میں رسولی ہے۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ اسٹیج فور کینسر ہے۔ اس موقع پر اداکارجانی لیور نے بیمار اداکار کے ساتھ بات چیت کی اور عیادت کے لیے آئے۔ جونیئر محمود نے 200 سے زائد فلموں میں اداکاری کی ہے۔ محمود نے کئی مراٹھی فلموں کی ہدایت کاری بھی کی ہے۔
ایک ٹوئٹر یوزر نے جونیئر محمود کی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھاکہ، 'جونیئر محمود، جو ماضی کے سب سے زیادہ پیارے چائلڈ اسٹار رہے ہیں، اسپتال میں اپنے اسٹیج 4 کے کینسر کا علاج کرا رہے ہیں۔ انہوں نے جتیندر سے ملنے کی خواہش ظاہر کی ہے، جن کے ساتھ انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچپن کا دوست سچن پیلگونکر ان سے ملنے آئے۔ میں جتیندر جی اور سچن جی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان کی خواہش پوری کریں، کیا پتہ کہ یہ ان کی آخری خواہش ثابت ہو۔
جونیئر محمود کا اصل نام نعیم سید ہے، انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا تھا۔ محمود کسی وقت میں انڈسٹری کا جانا پہچانا نام ہوا کرتے تھے۔ ان کے ساتھ ان کے بہت ہی قریبی ساتھی سچن پیلگونکر بھی کئی فلموں میں نظر آئے ہیں، شائقین کے درمیان دونوں کی جوڑی کافی پسند کی جاتی تھی۔
غور طلب ہو کہ ایکس یوزر ماسٹر راجو روزانہ آکر جونیئر محمود کا حال احوال پوچھتے ہیں۔ انہوں نے ہی اپنی پوسٹ کے ذریعے دنیا کو جونیئر محمود کی خراب حالت سے آگاہ کیا۔ اداکار کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ماسٹر راجو نے پوسٹ میں لکھا، 'جونیئر محمود جی کو پیٹ کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ براہ کرم انہیں اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھیں۔' اس کے بعد جانی لیور جونیئر محمود سے ملنے اور انکی مدد کے لیے آگے آئے۔ اس مشکل وقت میں محمود کے قریبی دوست سلام قاضی بھی ان کے ساتھ ہیں۔ (یو این آئی)