آگرہ: اترپردیش کے شہر آگرہ کے سرسدن آڈیٹوریم میں اداکارہ جوہی ببر کا ڈرامہ 'وتھ لو آپکی سیارہ' دکھایا جانے والا ہے۔ اس سے قبل ڈرامہ کی ہدایتکار اور اداکارہ جوہی ببر سونی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی۔ اس انٹرویو میں انہوں نے اداکاری، کھیل اور سیاست کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا شو معاشرے کی ہزاروں خواتین کی حقیقی کہانی ہے اور یہ ان کی جدوجہس کو بیان کرے گا۔ Juhi Babbar Interview
جوہی ببر نے بتایا کہ جب کورونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا تب میں نے اپنی والدہ نادرہ ببر کے کہنے پر 'وتھ لو آپکی سیارہ' لکھا۔ یہ ایک گھنٹہ 25 منٹ کا شو ہے، جس میں ایک جدید دور کی خاتون کی جدوجہد کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ 'وتھ لو آپکی سیارہ' کا پہلا شو اکتوبر 2021 میں ہوا تھا۔ اس کا 40 واں شو آگرہ میں ہو رہا ہے۔ ہر شو کے بعد شائقین کا بہتر ردعمل مل رہا ہے۔ یہی نہیں ہر شو دیکھنے والی سینکڑوں خواتین اسے اپنا سمجھتی ہیں۔
اداکارہ جوہی ببر نے کہا کہ آگرہ میرا گھر ہے۔ مجھے آگرہ بہت پسند ہے۔ کیونکہ، آگرہ میں بہت پیار ہے۔ آگرہ میرے والد راج ببر کی جائے پیدائش ہے۔ یہاں سے ہی انہوں نے تعلیم حاصل کی اور اس کے بعد وہ ممبئی چلے گئے۔ والد راج ببر بھی آگرہ سے رکن پارلیمان تھے۔ جب میرے والد یہاں سے الیکشن لڑتے تھے تب ہم اور ہمارا پورا خاندا آگرہ آجایا کرتا تھا۔ میں نے تب اپنے والد کے لیے انتخابی ریلی، ووٹ مانگے اور گھرگھر انتخابی مہم چلائی۔
لاک ڈاؤن کے دوران میرے والد ممبئی میں تھے۔ اسی لیے بہت سی فلمیں اور ویب سیریز انہیں ملی ہیں۔ اب وہ سیاست سے زیادہ اداکاری میں مصروف ہیں۔ اس وقت میری پوری توجہ تھیٹر کے ساتھ ویب سیریز اور فلموں پر ہے۔ میری دو فلمیں اور ویب سیریز نئے سال میں ریلیز ہوں گی۔ دوسرے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ فی الحال میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اداکارہ جوہی ببر نے یہ بھی بتایا کہ کورونا اور لاک ڈاؤن کے بعد جب سب کچھ کھل گیا تو میں نے بھی دوبارہ اداکاری میں جانے کا ارادہ کرلیا۔ کیونکہ میرا بیٹا اب 10 سال کا ہے۔ میں نے اس کی دیکھ بھال کے لیے سنیما سے وقفہ لیا تھا۔ اب سال 2023 میں میری دو فلمیں فرے اور فراز آرہی ہیں۔ اگلے سال او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ایک ویب سیریز آ رہی ہے۔ او ٹی ٹی ایک بہت اچھا پلیٹ فارم ہے، جس کی وجہ سے فنکاروں کو ایک نیا پلیٹ فارم مل رہا ہے۔
وہیں اداکارہ نے 'بھارت جوڑو یاترا' پر بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ 'ملک کو جوڑے رکھنا بہت ضروری ہے۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی ملک میں 'بھارت جوڑو یاترا' نکال رہے ہیں۔ یہ ان کی طرف سے درست قدم ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ایک اچھا کام ہے۔ ملک کو جوڑے رکھنے کی بہت ضرورت ہے۔ یہ کام جو بھی پارٹی یا لیڈر کرے گا۔ میں اس کی حمایت کروں گی۔