ETV Bharat / entertainment

Gufi Paintal Dies: مہابھارت میں شکونی ماما کا کردار ادا کرنے والے گوفی پینٹل انتقال کرگئے - گوفی پینٹل انتقال کرگئے

بی آر چوپڑا کے ٹی وی شو مہابھارت (1980) میں شکونی ماما کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور گوفی پینٹل کا 79 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

مہابھارت میں شکونی ماما کا کردار ادا کرنے والے گوفی پینٹل انتقال کرگئے

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 12:14 PM IST

تجربہ کار اداکار گوفی پینٹل پیر کی صبح 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کے اہل خانہ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ بی آر چوپڑا کے ٹی وی شو مہابھارت (1980) میں شکونی ماما کا کردار ادا کرنے کے لیے مشہور گوفی کا پیر کو ممبئی میں عمر سے متعلق صحت کے مسائل کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔Gufi Paintal Dies

ان کے بھتیجے ہیتن پینٹل نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ 'بدقسمتی سے، وہ اب نہیں رہے۔ صبح 9 بجے کے قریب ہسپتال میں ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کے دل نے کام کرنا بند کردیا تھا۔ وہ نیند میں ہی چل بسے'۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق اداکار کے اہل خانہ نے ایک بیان میں کہا کہ 'نہایت افسوس کے ساتھ ہم اپنے والد مسٹر گوفی پینٹل (شکونی ماما) کے انتقال کا اعلان کرتے ہیں۔ وہ آج صبح انتقال کرگئے'۔

رپورٹ کے مطابق گوفی کے بھتیجے ہیتن نے کہا کہ 'آج صبح 9 بجے کے قریب ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کا ہارٹ فیل ہو گیا تھا۔ ان کی عمر 79 سال تھی۔ انہیں حال ہی میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کی حالت تشویشناک تھی۔

ہیتن نے پہلے پی ٹی آئی کو بتایا تھا کہ ان کے چچا عمر سے متعلق صحت کے مسائل کی وجہ سے ٹھیک نہیں ہیں۔ ہیتن پی ٹی آئی کو بتایا تھا کہ انہیں بلڈ پریشر اور دل کے مسائل تھے۔ وہ بیمار تھے اور انہیں کچھ عرصے سے یہ بیماری تھی۔ ان کی حالت تشویشناک تھی اس لیے ہم نے انہیں ہسپتال میں بھرتی کرایا۔ وہ سات آٹھ دن سے ہسپتال میں ہے۔ ابتدائی طور پر ان کی حالت نازک تھی لیکن فی الحال وہ مستحکم ہیں'۔

اداکار کی آخری رسومات آج شام تقریباً 4 بجے مضافاتی علاقے اندھیری کے ایک شمشان گھاٹ میں ادا کی جائیں گی۔گوفی ٹی وی شوز اور فلموں دونوں میں نظر آ چکے ہیں۔ وہ بہادر شاہ ظفر، مہابھارت، قانون، اوم نما شیوائے، سی آئی ڈی، اسشش کوئی ہے، دوارکادیش بھگوان شری کرشن، رادھا کرشن اور جے کنیا لال کی جیسے دیگر شوز میں نظر آئے۔ انہوں نے اپنے کریئر کا آغاز 1975 کی فلم رفو چکر سے کیا۔ اس کے بعد اداکار دیگر فلموں میں نظر آئے، جن میں دل لگی، دیش پردیش اور سہاگ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: Veteran actor Sulochana dies: تجربہ کار اداکارہ سلوچنا 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، وزیراعظم نے خراج تحسین پیش کیا

کچھ دن پہلے اداکار ٹینا گھائی نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر تجربہ کار اداکار کی صحت کی جانکاری شیئر کی تھی۔ اداکار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹینا نے لکھا کہ 'گوفی پینٹل جی تکلیف میں ہیں دعا کیجیئے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.