ETV Bharat / entertainment

Kabhi Eid Kabhi Diwali: سلمان خان کی کبھی عید کبھی دیوالی میں آیوش شرما اہم کردار میں - کبھی عید کبھی دیوالی میں آیوش شرما

فلم کبھی عید کبھی دیوالی میں اس اداکار کی انٹری ہوگئی ہے جو سلمان خان سے پہلے بھی بڑی ٹکر لے چکا ہے۔ اب اس فلم میں بھی سلمان خان کے ساتھ یہ اداکار نظر آنے والا ہے۔ Ayush Sharma in Kabhi Eid Kabhi Diwali

سلمان خان کی کبھی عید کبھی دیوالی میں آیوش شرما اہم کردار میں

author img

By

Published : Apr 27, 2022, 6:16 PM IST

بالی ووڈ اداکار آیوش شرما کو فیملی ڈرامہ فلم 'کبھی عید کبھی دیوالی' کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ اس فلم کو سلمان خان پروڈیوس کررہے ہیں۔ اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے آیوش نے کہا کہ ہاں، میں اس فلم کا حصہ ہوں اور میں اس پروجیکٹ کے شروع ہونے کا بے حد انتظار کر رہا ہوں۔ رومانوی ڈرامے سے لے کر ایکشن فلم اور اب فیملی ڈرامہ تک، فلم انڈسٹری میں جس طرح سے میں آگے بڑھ رہا ہوں اس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔ Ayush Sharma in Kabhi Eid Kabhi Diwali

یہ ایک رومانوی فلم ہے جس میں کامیڈی اور ایکشن کا بھی رنگ دیکھنے کو ملے گا۔ واضح رہے کہ آیوش شرما کی یہ فلم سلمان خان کے ساتھ دوسری اور سلمان خان فلمز کے بینر تلے بننے والی تیسری فلم ہوگی۔

اس حوالے سے آیوش شرما نے کہا کہ میں بے حد مشکور ہوں، بھائی کے ساتھ یہ میری دوسری فلم ہے، میں نے کبھی خواب میں بھی ایسا کرنے کا نہیں سوچا تھا، مجھے ان کے ساتھ لگاتار دو پراجیکٹس میں کام کرنے کا موقع ملا۔ سلمان خان فلمز کے ذریعہ تیار کردہ 'کبھی عید کبھی دیوالی' میں پوجا ہیگڑے، وینکٹیش اور جنوبی ہندوستان اور شمالی ہندوستان کی فلمی صنعتوں کے کئی اداکار شامل ہیں۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ پر غور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Global Celebrity Influencer List: گلوبل سیلیبریٹی انفلوئنسر فہرست میں عالیہ بھٹ نے چھٹا مقام حاصل کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.