بنگلورو: کے جی ایف چیپٹر 1 اور 2 کے ڈائریکٹر پرشانت نیل، جونیئر این ٹی آر کے ساتھ بنانے والی فلم میں بالی ووڈ کے سپراسٹار عامر خان کو شامل کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ ان کے قریبی ذرائع نے یہ جانکاری دی ہے۔ اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو این ٹی آر 31 پرشانت نیل کی دوسری فلم ہوگی جس میں کے جے ایف کے بعد زبردست کاسٹ نظر آنے والے ہیں۔ Aamir Khan in Jr NTR film
پرشانت نیل اور جونیئر این ٹی آر پہلے ہی اس پروجیکٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔ فلم ساز، جنہوں نے سنجے دت، روینہ ٹنڈن اور یش کے ساتھ ایک بڑی کاسٹنگ ٹیم تیار کرتےہوئے زبردست فلم بنائی تھی۔ اب بظاہر عامر خان کو اپنی اگلی فلم کے لیے تیار کرنا چاہتے ہیں جس کا نام 'این ٹی آر 31' ہوگا۔ ٹیم عامر خان کو منفی کردار ادا کرنے کی پیش کش پر غور کر رہی ہے۔ امکان ہے کہ اس پروجیکٹ کی شوٹنگ آئندہ سال شروع ہوگی۔
فی الحال، پرشانت نیل اپنی فلم سالار میں مصروف ہیں، جس میں باہوبلی اسٹار پربھاس اداکاری کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اب فلم کے پوسٹ پروڈکشن کے کام میں مصروف ہیں۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد پرشانت نیل اور جونیئر این ٹی آر اپنے مشترکہ منصوبے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ نیل کے قریبی ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ فلم پورے ہندوستان میں ریلیز ہونے والی ہے۔
جونیئر این ٹی آر اور پرشانت، دونوں کو سنیما کے تجارتی میدان میں بے حد سراہا جاتا ہے۔ اس بڑے پروجیکٹ کے بارے میں پرشانت نیل نے ایک بار بتایا تھا کہ وہ دہائیوں سے اس کہانی کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن وہ صحیح ٹیم کو اکٹھا کرنے کے انتظار میں تھے جو انہیں اور ان کے نظریہ کو بڑے پیمانے پر مضبوطی سے ابھار سکے۔
پرشانت نے پہلے کہا تھا کہ ' یہ ایک ایسا خیال ہے جو میرے دماغ میں 20 سال پہلے آیا تھا، لیکن اس پروجیکٹ کے بڑے ہونے کی وجہ سے میں نے خود کو روک دیا لیکن بالآخر آج میں اپنے پسندیدہ ہیرو کے ساتھ اپنے خوابوں کے پروجیکٹ بنانے کو تیار ہوں'
مئی میں جونیئر این ٹی آر کی سالگرہ کے موقع پر میکرز نے فلم کے اداکار کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ مائیتھری مووی میکرز اور این ٹی آر آرٹس کے بینر تلے بننے والی فلم این ٹی آر 31 کی شوٹنگ اپریل 2023 میں شروع ہوگی