ETV Bharat / entertainment

Salman Khan has been biased : عالیہ صدیقی کا سلمان خان پر بگ باس او ٹی ٹی 2 میں متعصبانہ رویہ رکھنے کا الزام - عالیہ صدیقی کا سلمان خان پر الزام

عالیہ صدیقی جنہیں حال ہی میں بگ باس او ٹی ٹی 2 سے باہر کر دیا گیا ہے، نے دعویٰ کیا کہ سلمان خان شو میں متعصبانہ سلوک کر رہے ہیں۔ پوجا بھٹ نے عالیہ کو گھر سے باہر ہونے کے لیے نامزد کیا تھا۔

عالیہ صدیقی کا سلمان خان پر بگ باس او ٹی ٹی 2 میں متعصبانہ رویہ رکھنے کا الزام

author img

By

Published : Jun 29, 2023, 10:51 AM IST

اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے حال ہی میں دعویٰ کیا کہ سلمان خان ان کے شو بگ باس او ٹی ٹی 2 میں متعصبانہ سلوک کر رہے ہیں۔ عالیہ کو حال ہی میں گھر سے نکال دیا گیا تھا۔ اس بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شو میں انہیں اپنے ماضی کے بارے میں بات کرنے پر نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سلمان شو میں ان لوگوں کی حمایت کر رہے ہیں، جو ان کے قریب ہیں۔Salman Khan has been biased

عالیہ نے بگ باس او ٹی ٹی 2 میں آٹھویں کنٹیسٹنٹ کے طور پر قدم رکھا تھا۔انہوں نے کہا کہ وہ شو میں اپنی شبیہ کو واضح کرنے کے لیے گئی تھیں کیونکہ عوام میں ان کی پہچان ایک سپر اسٹار اداکار کی بیوی کے طور پر ہے۔ نوازالدین صدیقی کے ساتھ اپنی قانونی لڑائی کی وجہ سے وہ گزشتہ چند ماہ سرخیوں میں تھیں۔ ہفتے کے وسط میں اچانک سرپرائز ایویکشن کے بعد انہیں گھر چھوڑنا پڑا۔

بگ باس او ٹی ٹی 2 میں اپنے وقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے عالیہ صدیقی نے ڈی این اے انڈیا کو بتایا کہ ' ہاں میں نے گھر میں اپنے ماضی کے بارے میں بات کی پر اس بات کو لے کے مجھے نشانہ بنایا، یہ مجھے سمجھ نہیں آیا۔ ہر کسی نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی تو صرف مجھے کیوں نشانہ بنایا گیا؟'۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سلمان خان شو میں متعصب تھے تو عالیہ نے اس پر اتفاق کیا۔ 'صد فیصدی سلمان انہی کا ساتھ دیں گے جو ان کے قریب ہیں۔ ایک اسٹار، دوسرے اسٹار کو ہی سپورٹ کریں گے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ' اب اگلے ویک اینڈ پر میں دیکھنا پسند کروں گی کہ جو پوجا بھٹ نے کہا کہ میں مہیش بھٹ کی بیٹی ہوں، میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ سلمان اس پر کیا ردعمل ظاہر کریں گے۔ میں نے باہر کی دنیا کے بارے میں بھی بات کی ہے اور یہاں تک کہ اس نے بھی کی کی۔ اس لیے میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ یہ کھیل کتنا منصفانہ ہے'۔ عالیہ نے اس انٹرویو میں اس سیزن کے تھیم 'جنتا کا بگ باس' پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ جنتا کا بگ باس ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈسٹری میں جانبداری موجود ہے'۔

واضح رہے کہ بگ باس او ٹی ٹی 2 کے گھر کے اندر ایک ٹاسک کے دوران پوجا بھٹ نے عالیہ سے کہا تھا کہ وہ ویکٹم کارڈ کھیلنا چھوڑ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی خواتین نے اپنی شادی کو ٹوٹتے ہوئے دیکھا ہے جس میں وہ خود بھی شامل ہیں، لیکن وہ پھر بھی یہ سب بھول کر آگے بڑھتی ہیں۔' شو کی میزبانی کرنے والے سلمان خان نے بھی عالیہ کو اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے پر ڈانٹا تھا۔

مزید پڑھیں:Nawazuddin Siddqui's Wife To Changer Her Surname: نوازالدین صدیقی کی بیوی عالیہ نے کنیت بدلنے کے سوال پر یہ کہا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.