ETV Bharat / elections

عاپ کے رہنماؤں کو ہتک عزت کا نوٹس - نوٹس

مشرقی دہلی پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی امیدوار گوتم گمبھیر نے اپنے حریف امیدوار عام آدمی پارٹی کی آتشی مارلینا کے خلاف مبینہ طور پر 'قابل اعتراض' پرچے تقسیم کئے جانے کے معاملے میں خود کو ملزم بنائے جانے کے تعلق سے عاپ کے تین سینئر لیڈروں کو جمعہ کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا۔

عاپ کے رہنماؤں کو ہتک عزت کا نوٹس
author img

By

Published : May 10, 2019, 3:45 PM IST

Updated : May 10, 2019, 5:09 PM IST

گوتم گمبھیر نے عاپ کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور آتشی مارلینا کو نوٹس بھیج کر اس معاملے میں بغیر شرط معافی مانگنے اور ان پر لگائے گئے الزامات کو واپس لینے کو کہا ہے۔

واضح ر ہے کہ مشرقی دہلی پارلیمانی سیٹ سے عاپ امیدوار مارلینا نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں گمبھیر پر اپنے پارلیمانی حلقہ میں ان کے خلاف 'فحش اور قابل اعتراض' تبصرہ والے پرچے بانٹنے کا الزام لگایا تھا۔

اس کے بعد گمبھیر نے خود پر لگے الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے عاپ پر سیاسی سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔

انہوں نے وزیر اعلی کیجریوال کو چیلنج کیا تھا کہ وہ ان پر لگائے گئے الزامات کو ثابت کریں ۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر ان پر لگائے گئے الزام ثابت ہو گئے، تو وہ سیاست کو خیر با د کہہ دیں گے۔

Intro:Body:

salman

Conclusion:
Last Updated : May 10, 2019, 5:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.